رسائی کے لنکس

مصر: تحریر چوک میں ایک بڑا مظاہرہ


مصر: تحریر چوک میں ایک بڑا مظاہرہ
مصر: تحریر چوک میں ایک بڑا مظاہرہ

جمعے کے روز قاہرہ کے تحریر چوک میں ہزاروں مظاہرین نے مصر کی عبوری فوجی حکومت سے سیاسی اور سماجی اصلاحات جاری رکھنے کا مطالبہ کیا۔

’انقلاب بچاؤ‘ کے نام سے موسوم یہ مظاہرہ نوجوان انقلابی اتحاد نے ترتیب دیاتھا جو ان نوجوانوں کی تنظیم ہے جنہوں نے 25 جنوری کو شروع کی جانے والی اپنی تحریک کے ذریعے سابق صدر حسنی مبارک کو اپنا طویل اقتدار چھوڑنے پر مجبور کردیاتھا۔

مظاہرین نے مسٹر مبارک کی حکومت کے کئی اعلی ٰارکان پر مقدمے چلانے کا مطالبہ بھی کیا۔

مسٹر مبارک اور ان کے خاندان کے افراد مصر میں اپنے گھر پر نظر بند ہیں۔ فوج نے سابق صدر کے علاج معالجے کے لیے سعودی عرب جانے کی افواہوں کی تردید کی ہے۔

مصر کی مسلح افواج کی سپریم کونسل نے اس ہفتے یہ اعلان کیا کہ صدارتی انتخابات نومبر تک کرالیے جائیں گے۔

فوج نے یہ وعدہ بھی کیا ہے کہ ہنگامی قوانین جو سابق صدر حسنی مبارک کے 1981ء میں اقتدار سنبھالنے سے نافذ چلے آرہے ہیں، ستمبر میں پارلیمانی انتخابات سے قبل ہٹادیے جائیں گے۔

XS
SM
MD
LG