رسائی کے لنکس

مصر: سابق صدر مبارک پر ہلاکتوں کا الزام عائد


مصر: سابق صدر مبارک پر ہلاکتوں کا الزام عائد
مصر: سابق صدر مبارک پر ہلاکتوں کا الزام عائد

مصر کے برطرف صدر حسنی مبارک پر پیر کے روز عدالت میں مظاہرین کی ہلاکتوں میں ملوث ہونے اور اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام عائد کیا گیا۔

83 سالہ سابق صدر دل کے عارضے میں مبتلا ہیں۔ انہیں اسٹریچر پر ڈال کر کمرہ عدالت میں لایا گیا۔

مسٹر مبارک، ان کے دو بیٹوں، سابق وزیر داخلہ اور پولیس کے کئی اعلیٰ عہدے داروں پر کرپشن سے لے کر ان سینکڑوں حکومت مخالف مظاہرین کی ہلاکتوں کا الزام ہے جوگذشتہ سال کے شروع میں مسٹر مبارک کی برطرفی کے لیے جاری عوامی احتجاج کی لہر مارے گئے تھے۔

بڑے پیمانے پر مظاہروں کے بعد صدر حسنی مبارک کو اپنا عہدہ چھوڑنے پر مجبور ہونا پڑاتھا۔

مقدمے کی کارروائی میں ان کے وکلاء کی جانب سے نئے جج کے مطالبے کے بعد تاخیر ہوئی ہے۔

ان کے مقدمے کی سماعت ایک ایسے وقت میں ہورہی ہے جب کہ مسٹر مبارک ایک فوجی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

XS
SM
MD
LG