بھارت کے شہر ممبئی میں کھیلے جانے والے دو ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کے آخری میچ میں مہمان انگلینڈ نے بھارت کو چھ وکٹوں سے شکست دے کر سیریز ایک ایک سے برابر کر دی ہے۔
انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو بھارتی کرکٹ ٹیم نے مقررہ بیس اورز میں آٹھ وکٹوں کے تقصان پر 177 رنز بنائے۔ بھارت کی جانب سے ورات کوہلی اور کپتان دھونی نے 38-38رنز سکور کیے جبکہ سریش رائنا35 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔
انگلینڈ کی شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور مطلوبہ ہدف چار وکٹوں نے نقصان پر حاصل کر لیا۔ انگلینڈ کے لمب 50 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے۔
بھارت کے یووراج سنگھ نے تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔
اس سے پہلے بھارت ٹیسٹ سیریز میں انگلینڈ سے ہار چکا ہے اور ٹی ٹونٹی سیریز بھی نہیں جیت سکا۔
بھارت اپنا اگلا میچ 25 دسمبر کو پاکستان کے خلاف کھیلے گا۔ پاکستان کرکٹ ٹیم ایک طویل عرصے بعد دو ٹی ٹونٹی اور تین ایک روزہ میچ کھیلنے بھارت پہنچ چکی ہے۔