رسائی کے لنکس

دس سال سے گمشدہ بالی ووڈ فنکار مل گیا، ذہنی توازن اور مالی حالات خراب


Picha ya Rais Bashar al-Assad iiliyotolewa na Shirika la Habari la Syria SANA, akitoa hotuba kwa taifa kwenye ukumbi wa maonesho mjini Damascus, Syria, January 6, 2013.
Picha ya Rais Bashar al-Assad iiliyotolewa na Shirika la Habari la Syria SANA, akitoa hotuba kwa taifa kwenye ukumbi wa maonesho mjini Damascus, Syria, January 6, 2013.

شوبزنس کی دنیا میں نت نئی کہانیوں پر آئے دن فلمیں بنتی رہتی ہیں جن میں سینکڑوں فنکار کام کرتے رہتے ہیں لیکن ان میں سے بعض فنکار ایسے بھی ہیں جن کی اپنی زندگی خود ایک درد بھری کہانی بن گئی ہے۔ راج کرن بھی انہی فنکاروں میں سے ایک ہیں ۔ راج کرن نے تقریباً ایک سو فلموں میں کام کیا ہے مگر وہ ان دنوں ایک پاگل خانے میں داخل ہیں اور کسمپرسی کا عالم یہ ہے کہ اپنا علاج کرانے کے لئے اس حالت میں بھی انہیں محنت مزدوری کرنا پڑ رہی ہے۔

عین ممکن ہے کہ نوجوان نسل کے بہت سے لوگ بالی ووڈ کے اداکار راج کرن کونہ جانتے ہوں لیکن فلم "ارتھ "میں شبانہ اعظمی اور راج کرن پر فلمایا گیا گانا "تم اتنا جو مسکرا رہے ہو ۔۔۔"آپ نے ضرورسنا ہوگا۔ سترسے نوے کی دھائی تک بننے والی فلموں میں اپنی شاندار اداکاری سے راج کرن نے خوب شہرت پائی لیکن گزشتہ دس سالوں سے راج کرن بالکل گمنام تھے اور کوئی بھی نہیں جانتا تھا کہ وہ کہاں ہیں۔ کافی تلاش کے بعد بالاخراب ان کے دوست اور نامور اداکار رشی کپور انہیں ڈھونڈنے میں کامیاب ہوگئے۔

راج کرن نے رشی کپور کی سپر ہٹ فلم" قرض "میں ان کے پہلے جنم کا کردار ادا کیا تھا۔ فلم انڈسٹری میں افواہ گردش کررہی تھی کہ راج کرن چل بسے ہیں لیکن رشی کپور اور ان کی ایک اور دوست دپتی ناول نے ان خبروں پر کان نہ دھرا اور تلاش جاری رکھی۔ دپتی نے پچھلے دنوں فیس بک پر بھی راج کی تلاش میں ایک اشتہار پوسٹ کرایا تھا لیکن اس کا بھی کوئی نتیجہ نہیں نکلا تھا۔

ایک فلم کی شوٹنگ کے لئے ممبئی سے امریکہ جانے والے رشی کپور کو اچانک راج کرن کے بھائی گووند مہترانی ملے تو انہوں نے یہ انکشاف کیا کہ راج کرن کا دماغی توازن درست نہیں رہا اور وہ تقریباً دس سال سے امریکی ریاست اٹلانٹا کے مینٹل اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ وہ کسمپرسی کی زندگی گزار رہے ہیں اور علاج کے لئے انہیں اسی اسپتال میں ملازمت بھی کرنا پڑ رہی ہے۔

یقینا یہ بات خود رشی کپورکے لئے دل دہلادینے والی تھی ۔ کسی نے بھی یہ تصور نہیں کیا ہوگا کہ سو فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والا فنکار ایک دن اس حال کو پہنچے گا کہ اسے پاگل خانے میں رہ کر مزدوری کرنا پڑے گی۔

اس خبر کے بھارت پہنچتے ہی فلم انڈسٹری میں انہیں واپس لانے کا مطالبہ زور پکڑ گیا ہے ۔ ڈائریکٹر سبھاش گھئی اور مہیش بھٹ نے راج کرن کی واپسی کے لئے ہر طرح سے مدد فراہم کرنے کا یقین دلایا ہے۔

اطلاعات کے مطابق راج کرن کی بیوی اور ان کا بیٹا راج خاندانی اختلافات کے باعث اس سے الگ ہوگئے جس کا انہیں اس قدر افسوس ہوا کہ وہ اپنا ذہنی توازن کھو بیٹھے۔علاج معالجہ مہنگا ہونے اور مناسب پیسہ نہ ہونے کے سبب ان کے گھر والے بھی ڈپریشن کا شکار ہوگئے۔ وہ پچھلے دس سال سے زیر علاج ہیں اور علاج کا خرچ برداشت کرنے کے لئے اسی حالت میں مزدوری کرنے پر مجبور ہیں جبکہ دنیا خصوصاً بالی ووڈ انڈسٹری ان کے بارے میں کچھ بھی جاننے سے قاصر رہی۔

دو عشروں تک بالی ووڈ میں کامیاب ہیرو کی حیثیت سے پرفارمنس دینے والے راج کرن کی چند مشہور فلموں میں " کاغذ کی ناوٴ "، "گھر ہوتو ایسا"، "گھر ایک مندر"،" قرض" ، "وارث شاہ "اور"ارتھ" جیسی99 فلمیں شامل ہیں۔

XS
SM
MD
LG