رسائی کے لنکس

نائیجیریا: بم دھماکے میں کم از کم 32 افراد ہلاک


یہ دھماکا یولا شہر میں ہوا جہاں بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے، تاحال اس بم حملے کی ذمہ داری کسی گروہ یا فرد نے قبول نہیں کی ہے۔

نائیجیریا میں منگل کی شب ایک مصروف مارکیٹ میں ہونے والے خود کش بم حملے میں کم از کم 32 افراد ہلاک اور لگ بھگ 80 زخمی ہو گئے۔

یہ دھماکا یولا شہر میں ہوا جہاں بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے، تاحال اس بم حملے کی ذمہ داری کسی گروہ یا فرد نے قبول نہیں کی ہے۔

تاہم شبہ ہے شدت پسند تنظیم بوکو حرام کے عسکریت پسند اس میں ملوث ہیں جن کے ایسے حملوں میں اب تک ہزاروں افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

گزشتہ ماہ ملک کے شمال مغربی علاقے میں واقع دو مساجد میں ہوئے بم دھماکوں میں 42 افراد ہلاک جب کہ 100 سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔ اُن میں سے بھی ایک حملہ یولا کی مسجد میں ہوا۔

رواں ماہ کے اوئل میں صدر محمد بحاری نے اپنے فوجیوں سے خطاب میں کہا تھا کہ دہشت گردوں کو حکومت "شکست دینے کے بہت قریب ہیں"۔

گزشتہ کئی سالوں سے بوکو حرام ایک قدامت پسند اسلامی ریاست کے قیام کے لیے حکومت سے برسرپیکار ہے اور ان کی عسکری کارروائیوں کی وجہ سے 23 لاکھ افراد کو اپنے گھر بار چھوڑے پڑے۔

XS
SM
MD
LG