حماس کے اسرائیل پر حملوں میں ہونے والی ہلاکتیں 1200 سے تجاوز کر گئی ہیں جن میں سے کئی لاشوں کی شناخت اب بھی ہونا باقی ہے۔ اسرائیل کے اسپتالوں میں ان افراد کے ڈی این اے کے نمونے جمع کیے جا رہے ہیں جن کے رشتے دار اس حملے کے بعد سے لاپتا ہیں۔ رپورٹس کے مطابق فوجی اہلکاروں کے علاوہ عام شہریوں اور بعض غیر ملکیوں سمیت لگ بھگ 150 افراد کے بارے میں بتایا جا رہا ہے کہ ان کو حماس کے جنگجو یرغمال بنا کر غزہ لے گئے ہیں۔ تاہم اب تک اسرائیلی حکام نے یرغمالیوں کی فہرست جاری نہیں کی۔