پاکستان میں حزب مخالف کی جماعت پیپلز پارٹی کے ایک رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی اخونزادہ چٹان کے دس سالہ بیٹے کو قبائلی علاقے باجوڑ ایجنسی سے بازیاب کروا لیا گیا ہے۔
اخونزادہ چٹان کے دس سالہ بیٹے شاہ حسین کو پیر کے روز اُس وقت اغوا کیا گیا تھا جب وہ اسکول جا رہے تھے۔
وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے آئی جی ’ایف سی‘ کو ہدایت کی تھی کہ وہ اخونزادہ چٹان کے بیٹے کی بازیابی کے لیے بھرپور کارروائی کریں۔
شاہ حسین کو کس طرح بازیاب کروایا گیا اس کی مکمل تفصیلات تاحال نہیں بتائی گئیں ہیں۔
اخونزادہ چٹان قبائلی علاقوں (فاٹا) کے لیے پیپلز پارٹی کے صدر بھی ہیں اور رواں سال مئی میں باجوڑ ایجنسی ہی میں اُن کی گاڑیوں کے قافلے کے قریب بم دھماکا ہوا تھا، تاہم وہ اُس میں محفوظ رہے۔