رسائی کے لنکس

انگلینڈ کولمبیا کو ہرا کر 12 سال بعد کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا


میچ کے فیصلے نے کولمبیا کے فینز کو افسردہ کر دیا۔ 3 جولائی 2018
میچ کے فیصلے نے کولمبیا کے فینز کو افسردہ کر دیا۔ 3 جولائی 2018

اب کوارٹر فائنل میں یورو گوائے، فرانس، برازیل، بیلجیم، سوئیڈن، انگلینڈ، روس اور کرویشیاکی ٹیمیں ایک دوسرے کے مد مقابل ہوں گی۔

عالمی فٹ بال کپ میں ناک آؤٹ مرحلے کا آخری میچ انتہائی دلچسپ اور سنسنی خیر مقابلے کے بعد انگلینڈ نے جیت لیا۔ کولمبیا سے ہونے والا یہ میچ شوٹ آؤٹ پینالٹی پرہوا جسے انگلینڈ نے تین کے مقابلے میں چار گول سے جیت لیا۔ میچ جیتنے کے ساتھ ہی انگلینڈ بھی کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرگیا۔

میچ کا پہلا ہاف دونوں ٹیموں کی سخت پنجہ آزمائی میں گزرا یہاں تک کہ دونوں میں سے کوئی ٹیم ایک بھی گول نہ کر سکی لیکن اس دوران کولمبیا کو ایک نقصان یہ ہوا کہ اس کے مڈ فیلڈر رولمر بیریس کو ییلو کارڈ دکھا دیا گیا۔

دوسرا ہاف شروع ہوا اور دونوں ٹیموں نے ایک مرتبہ پھر ایک دوسرے کے خلاف تابڑتوڑ حملے کی کوششیں جاری رکھیں یہاں تک کہ کولمبیا کے پلیئرز کے جارحانہ انداز کے سبب یکے بعد دیگرے فاؤل پر پہلے سانتیاگو ایریس اور کارلوس مورینزو پھر جارڈن ہینڈرسن کو ییلو کارڈ کا سامنا کرنا پڑا۔

میچ کے 57 ویں منٹ میں انگلینڈ کو پینلٹی کک ملی جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ہیری کین نے گیند گول میں پھینک دی لیکن میچ کے آخری منٹوں میں کولمبین کھلاڑی یری مینا نے حیران کن طور پرگول کردیا جس سے اسکور برابر ہوگیا۔

برابری کو ختم کرنے اور میچ کو میچ کو فیصلہ کن بنانے کے لئے 15،15 منٹ کے دو ہاف دیئے گئے لیکن اس اضافی وقت میں بھی کوئی فیصلہ نہ نکل سکا اور دونوں ٹیموں کا اسکور ایک، ایک گول ہی رہا۔

نتیجہ یہ ہوا کہ فیصلے کے لئے شوٹ آؤٹ کو ذریعہ بنایا گیا جس میں انگلینڈ نے کو لمبیا کو تین گولز کے مقابلے میں چار گولز سے ہرا دیا۔

انگلینڈ اور کولمبیا کے درمیان میچ کے فیصلے سے کوارٹر فائنل مرحلے کے لئے لائن اپ مکمل ہو گئی۔

اب کوارٹر فائنل میں یورو گوائے، فرانس، برازیل، بیلجیم، سوئیڈن، انگلینڈ، روس اور کرویشیاکی ٹیمیں ایک دوسرے کے مد مقابل ہوں گی۔

بدھ اور جمعرات کو وقفہ رہے گا اور کوئی میچ نہیں ہوگا جبکہ پہلا کوارٹر فائنل 6 جولائی کو یوروگوائے اور فرانس کے درمیان کھیلا جائے گا۔

XS
SM
MD
LG