رسائی کے لنکس

کراچی، آئل اسٹوریج ٹینک میں آگ لگنے سے 2 افراد ہلاک


حادثے کے وقت ٹینک میں ایک ہزار ٹن فیول موجود تھا جس کے جلنے سے شہر کا ماحول اور فضا دونوں بری طرح متاثر ہوئے کیوں کہ آگ پرقابو پانے میں کئی گھنٹوں بعد قابو پایا گیا۔

کراچی میں بحیرہ عرب کے ساحلی علاقے ’کیماڑی ‘ میں تیل ذخیرہ کرنے کے مرکز میں ایک بڑے ٹینکر میں اچانک آگ بھرک اٹھنے سے دو افراد جھلس کر ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے۔

حادثے کے وقت ٹینک میں ایک ہزار ٹن تیل موجود تھا جس کے جلنے سے شہر کا ماحول اور فضا دونوں بری طرح متاثر ہوئے کیوں کہ آگ پر کئی گھنٹوں بعد قابو پایا سکا۔

کراچی پورٹ ٹرسٹ حکام کے مطابق آگ کیمیکل پی ایچ آئی ٹرمینل کے اسٹوریج ٹینک میں لگی۔ اس پر قابو پانے کے لئے 9 فائر ٹینڈرز طلب کرنا پڑے جبکہ امدادی کاموں کے لئے اسنارکل کو بھی بلایا گیا۔

جب ٹینک میں آگ پکڑی، تو اس وقت بہت سے افراد معمول کے مطابق ٹرمینل پرل کام میں مشغول تھے۔ آتش زدگی سے دو افراد جھلس کر ہلاک ہو گئے۔

کے پی ٹی فائر چیف کا کہنا ہے کہ آگ بجھانے میں کئی گاڑیاں مصروف رہیں جن میں کے پی ٹی اور کے ایم سی دونوں اداروں کی گاڑیاں شامل ہیں۔ جبکہ آگ بجھانے کے لئے کیمیکل اور فوم استعمال کیا گیا۔

احتیاطی تدابیر
کراچی پورٹ ٹرسٹ کے مطابق حادثے کے بعد چاروں آئل ٹرمینلز پر تیل کی ترسیل فوری طور پر روک دی گئی جبکہ حادثے کے وقت بندرگار پر 3 جہاز موجود تھے جنہیں کسی بھی ممکنہ نقصان سے بچانے کے لئے جہازوں سے اسٹوریج تک تیل لے جانے والی پائپ لائن بند کردی گئی۔ حادثے کے وقت 17 سو ٹن کیمیکل اسٹوریج میں موجود تھا۔

ایک ہفتے میں دوسرا واقعہ
کیماڑی آئل ٹرمینل میں ایک ہفتے میں آگ لگنے کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔ اس سے قبل 16 نومبر کو بھی ایک ایسا ہی واقعہ پیش آیا تھا جس کے نتیجے میں دو آئل اسٹوریج ٹینکوں کو آگ لگ گئی تھی ۔ دونوں واقعات کی وجوہات جاننے کے لئے تحقیقات جاری ہین۔

XS
SM
MD
LG