رسائی کے لنکس

دنیا کی پہلی ’حلال‘ نیل پالش مارکیٹ میں آگئی


ایک کمپنی نے مسلمان خواتین کی عبادات کی ضروریات کے مطابق، ایسی نیل پالش تیار کی ہے جس سے گذر کر پانی جلد تک پہنچ جاتا ہے اور خواتین اب یہ نیل پالش لگا کر بھی بآسانی وضو کرکے پانچ وقت کی نماز ادا کرسکتی ہیں

فیشن کے رنگ اگر روزمرہ کے معمولات سے ہم آہنگ ہوجائیں تو خواتین کے لئے انہیں اپنانا آسان ہوجاتا ہے۔ اسی بات کو مدنظر رکھتے ہوئے مڈل ایسٹ میں پہلی حلال نیل پالش متعارف کروا دی گئی۔۔ اور ایسا رمضان کے موقع پر کیا گیا ہے۔

بی سی آئی کمپنی نے مسلمان خواتین کی عبادات کی ضروریات کے مطابق ایسی نیل پالش تیار کی ہے جس سے گذر کر پانی جلد تک پہنچ جاتا ہے اور خواتین اب یہ نیل پالش لگا کر بھی بآسانی وضو کرکے پانچ وقت کی نماز ادا کرسکتی ہیں۔

بی سی آئی کی تخلیق کردہ نیل پالش کا نام ’ایچ‘ رکھا گیا ہے اور اس کو لگانے کے بعد بھی پانی ناخنوں کو گیلا کردیتا ہے۔ بی سی آئی کے مالک خوتارمکالہ الشمسی نے ’عربین بزنس‘ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ’حلال نیل پالش متحدہ عرب امارات میں لانچ کر کے وہ بہت خوش ہیں۔ اب امارات میں رہنے والی خواتین روایتی مینی کیور کو جدت بھرے انداز میں انجوائے کرسکیں گی۔ اور خاص بات یہ ہے کہ خواتین جب تک چاہیں نیل پالش لگا ئے رکھ سکتی ہیں۔‘

’حلال نیل پالش‘ سفید، کالے، سرخ، نیلے اور سنہری رنگوں میں دستیاب ہیں۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ ’ایچ‘ نیل پالش کی رینج میں ہر سیزن میں نت نئے شیڈز متعارف کرائے جائیں گے جو یقیناً خواتین میں بھرپور پذیرائی حاصل کریں گے.

XS
SM
MD
LG