رسائی کے لنکس

امریکی سرزمین پر پہلا ون ڈے انٹر نیشنل 13 ستمبر کو ہوگا


امریکہ کی ٹیم آئی سی سی کے تحت پہلا ایک روزہ میچ کھیلے گی۔
امریکہ کی ٹیم آئی سی سی کے تحت پہلا ایک روزہ میچ کھیلے گی۔

امریکہ کی سر زمین پر کرکٹ کی پہلا باضابطہ انٹرنیشنل میچ 13 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔

انٹر نیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے تحت امریکہ میں شروع ہونے والی سہہ فریقی سیریز میں امریکہ، پاپانیوگنی اور نمیبیا کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

ورلڈ کپ لیگ 2 کے تحت کھیلے جانے والے مقابلوں کے پہلے ایک روزہ میچ میں امریکہ کا مقابلہ پاپانیوگنی سے 13 ستمبر کو ہوگا۔

چھ میچوں پر مشتمل سہہ فریقی سیریز میں امریکہ اور نمیبیا کی ٹیمیں ورلڈ کپ لیگ 2 کے مقابلوں میں پہلی بار حصہ لے رہی ہیں۔ جب کہ پاپانیوگنی کی ٹیم کی یہ دوسری مرتبہ شرکت ہے۔

یاد رہے کہ یہ مقابلے 2023 میں بھارت میں ہونے والے عالمی کپ کے سلسلے میں ہو رہے ہیں۔ سیریز میں کامیاب ہونے والی ٹیم کو ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ کے مزید مقابلوں میں حصہ لینا ہوگا۔

اس سیریز کی فاتح ٹیم ورلڈ کپ 2023 کے ورلڈ کپ میں کوالیفائی کرنے کی دوڑ میں شامل رہے گی۔

ٹیمیں 13 سے 23 ستمبر کے درمیان کھیلے جانے والے چھ میچ کھیلیں گی۔ جب کہ ہر ٹیم چار میچ کھیلے گی۔

آئی سی سی کے طے کردہ شیڈول کے مطابق میچز 13، 17، 19، 20، 22 اور 23 ستمبر کو کھیلے جائیں گے۔ جب کہ تمام میچز برورڈ کاؤنٹی اسٹیڈیم فورٹ لاڈریڈال میں کھیلے جائیں گے۔

XS
SM
MD
LG