رسائی کے لنکس

پہلا ٹی 20، پاکستان کو 6 رنز سے شکست


جنوبی افریقہ کے کھلاڑی میچ جیتنے کے بعد ایک دوسرے کو مبارکباد دیتے ہوئے۔ کیپ ٹاون، یکم فروری 2018
جنوبی افریقہ کے کھلاڑی میچ جیتنے کے بعد ایک دوسرے کو مبارکباد دیتے ہوئے۔ کیپ ٹاون، یکم فروری 2018

جنوبی افریقہ نے پہلے ٹی ٹوینٹی انٹرنیشنل میں پاکستان کو 6 رنز سے شکست دے کر 3 میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔

مسلسل گیارہ ٹی 20 سیریز جیتنے والی دنیا کی نمبر ایک ٹی 20 ٹیم کی جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کی ابتدا کچھ اچھی نہیں رہی۔ کیپ ٹاؤن میں پاکستان کے کپتان شعیب ملک نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقہ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ میزبان ٹیم نے بیٹنگ وکٹ کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں 6 وکٹوں پر 192 رنز بنا ڈالے۔ ہینڈرکس نے 74 اور ڈوپلیسی نے 78 رنز اسکور کیے۔ عثمان شنواری نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

جواب میں پاکستان کی ٹیم 9 وکٹوں کے نقصان پر 186 رنز بناسکی۔ شعیب ملک نے 49، حسن طلعت نے 40 اور بابراعظم نے 38 رنز بنائے۔ آخری اوور میں پاکستان کو 16 رنز کی ضرورت تھی لیکن دس رنز ہی بن سکے۔

چار کیچ پکڑنے اور دو رن آؤٹ کرنے والے ڈیوڈ ملر کو مین آف دا میچ قرار دیا گیا۔

XS
SM
MD
LG