رسائی کے لنکس

ایران: شدید بارشیں، سیلاب 30 سے زائد افراد ہلاک


بحرانی انتظامات کے دفتر کے سربراہ، خلیل سائی نے بتایا ہے کہ بچائو کے کام میں مدد دینے کے لیے ہلال احمر کے کارکنان، ایئر ایمبولینس، پولیس اور بَری فوج کو تعینات کیا گیا ہے

ایران کے شمال مغربی صوبہ مشرقی آذربایجان میں ہونے والی شدید بارشوں کے بعد سیلاب میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 30 ہوگئی ہے، ایسے میں جب بچائو کا کام کرنے والے دستے ڈوبنے والے مزید افراد کی تلاش کا کام جاری ہے۔ یہ بات ہفتے کے روز سرکاری تحویل میں کام کرنے والے ٹیلی ویژن نے بتائی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عجب شہر اور آذر شہر میں لاپتا ہونے والے کم از کم سات افراد کی تلاش جاری ہے۔ اس سے قبل، ہفتے کی علی الصبح 17 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع دی گئی تھی۔

مشرقی آذربائجان کے گورنر کے بحرانی انتظامات سے متعلق دفتر نے بتایا ہے کہ ''عجب شہر میں 16 جب کہ آذرشہر میں 14 لاشیں برآمد ہوچکی ہیں''۔

اطلاع میں ادارے کے سربراہ، خلیل سائی نے بتایا ہے کہ بچائو کے کام میں مدد دینے کے لیے ہلال احمر کے کارکنان، ایئر ایمبولینس، پولیس اور بَری فوج کو تعینات کیا گیا ہے۔

ستمبر میں بھی تہران اور ہرمزگان کے صوبوں شدید بارشوں کے بعد آنے والے سیلاب کے نتیجے میں کم از کم 10 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

XS
SM
MD
LG