رسائی کے لنکس

جاپان: طاقت ور زلزلہ، دو افراد ہلاک 45 زخمی


کماموٹو کے مقام پر طاقتور زلزلے کا ایک سلسلہ جاری رہا، جو جاپان کے کیوشو جزیرہ پر واقع ہے، جب 9 بج کر 26 منٹ کا وقت تھا۔ مقامی مکین، ٹکاہیکو موراتا نے ٹیلی فون انٹرویو میں جاپانی نشریاتی ادارے، ’این ایچ کے‘ کو بتایا کہ ’’دھماکے کی آواز آئی، پورا گھر ہلنے لگا اور ملبہ ایک طرف گرنے لگا‘‘

جنوبی جاپان میں جمعرات کی رات آنے والے ایک طاقت ور زلزلے کے نتیجے میں کم از کم دو افراد ہلاک جب کہ 45 زخمی ہوئے۔

ہلاک ہونے والے دونوں افراد کا تعلق مشیکی کے مقام سے ہے، جو زلزلے کے مرکز کے قریب واقع قصبہ ہے، جہاں سب سے زیادہ تباہی آئی۔ اس سے قبل، کماموٹو اسپتال میں جاپان کی ریڈ کراس نے بتایا کہ وہاں علاج کے لیے 45 افراد لائے گئے یا داخل ہیں، جن میں سے پانچ کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔

یہ 6.4 درجے کا زوردار زلزلہ تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ کماموٹو کے رہائشی علاقہ زلزلے سے زیادہ متاثر رہا، جو جاپان کے کیوشو جزیرے پر واقع ہے، جب 9 بج کر 26 منٹ کا وقت تھا۔
ایک مقامی مکین، ٹکاہیکو موراتا نے ٹیلی فون انٹرویو میں جاپانی نشریاتی ادارے، ’این ایچ کے‘ کو بتایا کہ ’’دھماکے کی آواز آئی اور پورا گھر ہلنے لگا اور ملبہ ایک طرف گرنے لگا‘‘۔

اُنھوں نے مزید کہا کہ ’’فرنیچر اور کچھ الماریاں نیچے گرا، جب کہ کتابیں فرش پہ جا گریں‘‘۔

اُن کا کہنا تھا کہ کچھ گھر اور دیواریں گر گئیں، جب کہ قریبی مشیکی کے مضافات کو پانی کی رسد بند کردی گئی ہے، جو قصبہ زلزلے کے جھٹکوں کا مرکز تھا۔

تیس منٹ بعد کم از کم 5.4 درجے کا کم طاقتور زلزلہ آیا۔ جاپان کے موسمیاتی ادارے نے کہا ہے کہ دونوں زلزلے 6.4 اور 5.7 درجے کے تھے، اور متنبہ کیا کہ اس سے بعد از زلزلہ جھٹکے آسکتے ہیں۔

جاپان کے چوٹی کے کابینہ سکریٹری، یوشیدا سوگا نے بتایا کہ، ’’قدرتی آفت کی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کی سر توڑ کوششیں کی جارہی ہیں، جس میں مشکل میں پھنسے لوگوں کو نکالنا اور بچاؤ کی کوششیں شامل ہیں۔ آفت زدہ علاقے میں پھنسے افراد کو اپنا اور دوسروں کا خیال رکھنے کا کہا گیا ہے‘‘۔

زلزلے کا مرکز 120 کلومیٹر دور واقع ہے، جو ملک کی ایک ہی جوہری تنصیب کے قریب کا علاقہ ہے۔ تاہم، ایک اہل کار نے بتایا ہے کہ تنصیب میں معمول کے مطابق کام جاری ہے۔

جاپانی ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے کہ زلزلے کے بعد بلیٹ ٹرین سروس کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔

جاپان میں عمارات کی تعمیر اور نگرانی کے نفاذ کے سخت ضابطے لاگو ہیں، چونکہ ملک میں زلزلہ رواجی سی بات ہے۔ اس کے نتیجے میں طاقت ور جھٹکے زیادہ نقصان نہیں پہنچاتے۔ ملک چار ’ٹیٹونک پلیٹس‘ کے اوپر واقع ہے۔

XS
SM
MD
LG