رسائی کے لنکس

شدید سیلابی ریلوں کے سامنے تھائی لینڈ بے بس


شدید سیلابی ریلوں کے سامنے تھائی لینڈ بے بس
شدید سیلابی ریلوں کے سامنے تھائی لینڈ بے بس

تھائی لینڈ میں حکام نے کہا ہے کہ دارالحکومت بینکاک کی طرف بڑھنے والے سیلابی ریلوں کو مزید وقت کے لیے روکنا اس کے بس سے باہر ہوتا جا رہا ہے۔

جمعرات کو ملک کی نو منتخب وزیراعظم ینگ لگ شیناوترا نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اُنھوں نے متعلقہ عہدیداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ پانی کے اخراج کے دروازوں کو کھول دیں تاکہ بینکاک کی نہروں سے بہہ کر سیلابی پانی سمندر تک پہنچ سکے۔

لیکن تھائی حکام اس بے یقینی کا شکار ہیں کہ کہیں سیلابی پانی نہروں کی سطح سے بلند ہو کر شہر میں داخل نا ہو جائے، اس سے قبل دارالحکومت بینکاک کے مشرقی مضافاتی علاقے میں ایسی صورت حال کے باعث تباہی پھیل چکی ہے۔

بعض علاقوں میں دوکانداروں نے ممکنہ سیلابی ریلوں سے بچاؤ کے لیے اپنی مارکیٹوں کے باہر ریت کی بوریاں رکھ دی ہیں۔

تھائی لینڈ کو گذشتہ پانچ دہائیوں کے دوران اس قدر بدترین سیلاب کا سامنا کبھی نہیں کرنا پڑا اور اس سے اب تک 320 افراد ہلاک اور نوے لاکھ متاثر ہو چکے ہیں۔

XS
SM
MD
LG