رسائی کے لنکس

سیلابی پانی تھائی لینڈ کے دارالحکومت میں داخل


سیلابی پانی تھائی لینڈ کے دارالحکومت میں داخل
سیلابی پانی تھائی لینڈ کے دارالحکومت میں داخل

تھائی لینڈ کے دارالحکومت بینکاک کے بعض علاقوں میں سیلابی پانی داخل ہونے کے بعد حکام نے جمعہ کو شہر کے لاکھوں رہائشیوں کو متبنہ کیا ہے کہ وہ اپنے ضروری سامان کے ساتھ بلند (محفوظ) مقامات پر منتقل ہو جائیں۔

حکام اور عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ جمہ کو بینکاک کے مرکز سے 16 کلومیٹر کے فاصلے پر شمالی ضلع لیک سی میں سیلابی پانی کی سطح بڑھ کر گھٹنوں گھٹنوں ہو گئی۔

جمعرات کو حکام نے سیلابی پانی کے اخراج کے لیے قائم دروازوں کو کھولنے کا حکم دیا تھا تاکہ نہروں میں یہ پانی بہہ سکے اور سیلاب کی روک تھام کے لیے قائم بندوں پر دباؤ کو کم کیا جا سکے۔

تھائی لینڈ کے وزیراعظم ینگ لگ شیناوترا نے بتایا کہ دارالحکومت کو سیلاب سے نمٹنا ہو گا۔ انھوں نے کہا کہ حکومت ہمیشہ کے لیے پانی نہیں روک سکتی سمندر تک جانے والی نہروں سے پانی شہر کی گلیوں تک پہنچ سکتا ہے۔

بینکاک کے بہت سے رہائشی خوراک اور پانی ذخیرہ کرنے میں مصروف ہیں۔ جب کہ شمال میں رہنے والے کئی افراد پہلے ہی اپنا گھر بار چھوڑ گئے ہیں۔

تھائی لینڈ کی حکومت نے جمعہ کو کہا کہ گزشتہ دہائیوں میں ملک کے بدترین سیلاب میں 342 افرد ہلاک ہو چکے ہیں۔

XS
SM
MD
LG