رسائی کے لنکس

نمیبیا میں چار بچے آنکھ مچولی کھیلتے ہوئے فریزر میں بند ہو کر ہلاک ہو گئے


 ایک پرانی طرز کا فریزر ، فائل فوٹو
ایک پرانی طرز کا فریزر ، فائل فوٹو
  • نمیبیا میں چار کمسن بچے چھپن چھپائی کا کھیل کھیلتے ہوئے ایک ناکارہ فریزر میں بند ہو کر ہلاک ہو گئے۔
  • پولیس کے مطابق تین سے چھ سال کے بچے فریزر پر چڑھ کر اس کے اندر کود گئے تھے اور اندر سے لاک ہو گئے تھے۔
  • "فریزر پر ایک ہک لگا تھا جسے صرف باہر سے کھولا جا سکتا تھا۔
  • دو بچے فریزر کے اندر ہی دم توڑ گئے۔
  • دوسرے دو بچے نیم بے ہوشی کے عالم میں تھے لیکن اسپتال پہنچنے تک ان کا انتقال ہوگیا۔

شمال مشرقی نمیبیا میں پولیس نے منگل کو بتایا کہ چار کمسن بچے ہائیڈ اینڈ سیک یا چھپن چھپائی کا کھیل کھیلتے ہوئے ایک ناکارہ فریزر میں پھنس جانے سے ہلاک ہو گئے۔

زمبیزی کے علاقائی پولیس کمانڈر آندریاس شیلیلو نے اے ایف پی کو بتایا کہ بچے، جن کی عمریں تین سے چھ سال کے درمیان تھیں، پیر کو فریزر پر چڑھ کر اس کے اندر کود گئے اور اندر سے لاک ہو گئے۔

فائل فوٹو
فائل فوٹو

شیلیلو نے کہا، "فریزر پر ایک ہک لگا تھا جسے صرف باہر سے کھولا جا سکتا تھا۔" "وہ تقریباً ڈیڑھ گھنٹے تک اس میں پھنسے رہے اور ان کا دم گھٹنے لگا۔"

صوبائی پولیس سربراہ نے کہا کہ دو بچے فریزر کے اندر ہی دم توڑ گئے جبکہ دوسرے دو "نیم بے ہوشی کے عالم میں تھے لیکن جب وہ ہسپتال پہنچے تو انہیں مردہ قرار دے دیا گیا۔"

بچوں میں سے ایک کی والدہ نے یہ لرزہ خیز انکشاف اس وقت کیا جب اس نے اپنے بیٹے کو پکارنے کے بعد کوئی جواب نہ ملنے کے بعد اس کی تلاش شروع کی۔

اس رپورٹ کا مواد اے ایف پی سے لیا گیا ہے۔

فورم

XS
SM
MD
LG