رسائی کے لنکس

باکسنگ کے سابق عالمی چیمپئین جو فریئزیرکا انتقال


باکسنگ کے سابق عالمی چیمپئین جو فریئزیرکا انتقال
باکسنگ کے سابق عالمی چیمپئین جو فریئزیرکا انتقال

باکسنگ کے سابق عالمی ہیوی ویٹ چیمپئین جو فریزئیر 67 سال کی عمرمیں انتقال کرگئے ہیں۔

جو فریئزیر
جو فریئزیر

امریکہ کے ایک چھوٹے جنوب مشرقی قصبے میں پیدا ہونے والے فریزئیرجگر کے سرطان میں مبتلا تھے جس کی ڈاکٹروں نے گزشتہ ماہ تشخیص کی تھی۔ 1970ء کے عشرے میں باکسنگ کے عظیم کھلاڑی محمد علی کے ساتھ مقابلے جو فریزئیر کی وجہ شہرت بنے۔

وہ پہلے باکسر تھے جنہوں نے محمد علی کوپہلی مرتبہ شکست دی تھی اور انھیں ناک آؤٹ کیا تھا۔ 1975ء میں ہونے والا یہ مقابلہ ’’صدی کی لڑائی‘‘ کہلایا تھا۔

فریزیئر نے اس کے بعد محمد علی سے دو مقابلے ہارے جن میں فلپائن میں 1975ء میں ہونے والا ’’تھرلر ین منیلا‘‘ کا میچ بھی شامل ہے۔ باکسنگ کی دنیا میں کامیاب کیئرئر شروع کرنے سے پہلے انھوں نے 1964ء کے اولمپک مقابلوں میں امریکہ کے لیے سونے کا تمغہ بھی جیتا تھا۔

فریزئیر انیس سو چھیتر میں باکسنگ سے ریٹائر ہوئے تھے۔ انھوں نے اپنے کیرئر میں 32 مقابلوں میں سے چار ہارے جبکہ ایک برابر رہا۔

XS
SM
MD
LG