رسائی کے لنکس

پاکستان: پولیو کے 13 نئے کیسز رپورٹ


کراچی: پاکستان کے مختلف شہروں سے پولیو کے 13 نئے کیس سامنے آگئے ہیں جس کے بعد رواں سال ملک بھر میں پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد 158 تک جا پہنچی ہے۔

قومی ادارہٴ صحت نے ملک بھر سے سامنے آنےوالے 13 نئے کیسز کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ پولیو کیسز میں فاٹا سے 7 کیسز، خیبرپختونخوا سے 3 سندھ پنجاب اور بلوچستان سے ایک ایک کیس سامنے آیا ہے۔

خیبرایجنسی سے 3، پشاور کے ضلع بونیر سے دو، شمالی وزیرستان سے دو، جنوبی وزیرستان سے دو کیسز، جبکہ قلعہ عبداللہ اور ٹانک سے ایک ایک، صوبہ پنجاب اور سندھ سے ایک ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔

گزشتہ سال کی بات کیجائے تو ستمبر 2013ء میں صرف 49 کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔

رواں سال کے صرف 9 ماہ میں پولیو کیسز کی اتنی بڑی تعداد میں سامنے آنے کے بعد، پاکستان دنیا بھر میں پولیو زدہ ممالک میں سرفہرست ہے۔ دیگر ممالک افغانستان میں 7 اور نائیجیریا سے صرف 4 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

XS
SM
MD
LG