رسائی کے لنکس

لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار آئی ایس آئی کے سربراہ تعینات


ISI Chief General Naved Mukhtar
ISI Chief General Naved Mukhtar

جنرل قمر جاوید باجوہ کے فوج کے سربراہ کا عہدے سنھبالنے کے بعد فوج میں بڑے پیمانے پر تقرریاں اور تبادلے کی گئی ہیں۔

پاکستان کی فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ لفٹینیٹ جنرل نوید مختار کو آئی ایس آئی سربراہ مقرر کر دیا گیا ہے۔اس سے قبل وہ کور کمانڈر کراچی کے فرائص انجام دے رہے تھے۔

جنرل قمر جاوید باجوہ کے فوج کے سربراہ کا عہدے سنھبالنے کے بعد فوج میں بڑے پیمانے پر تقرریاں اور تبادلے کی گئی ہیں۔

پاک فوج میں اہم عہدوں پر کچھ مزید تقرریاں و تبادلے کی تفصیل اس طرح ہے۔

میجرجنرل فدا حسین کو ڈی جی آئی ایس پی آر مقرر کیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ کو آئی جی آرمز تعینات کر دیا گیا ہے۔ وہ اس سے قبل ڈی جی آئی ایس پی آر تھے۔

لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر کو پریذیڈنٹ این ڈی یو تعینات کر دیا گیا ہے۔ وہ اس سےپہلےڈی جی آئی ایس آئی تھے ،جبکہ لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار کو ڈی جی آئی ایس آئی تعینات کر دیا گیا ہے۔

کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل حیات الرحمان کو آئی جی ٹریننگ اینڈ ایویلوایشن تعینات کر دیا گیا۔

لیفٹنٹ جنرل بلال اکبر کو چیف آف جنرل سٹاف تعینات کر دیا گیا۔

حال ہی میں ترقی پانے والے لیفٹننٹ جنرل محمد افضل ڈی جی ایف ڈبلیو او کے عہدے پر کام کرتے رہیں گے۔ لیفٹینٹ جنرل قاضی اکرام کو چیف آف لاجسٹک تعینات کر دیا گیا ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل شیر افگن کو کور کمانڈر بہاولپور تعینات کر دیا گیا ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل نذیر بٹ کو کور کمانڈر پشاور تعینات کر دیا گیا ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل ہمایوں عزیز کو آئی جی سی اینڈ آئی پی تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ لیفٹیننٹ جنرل نعیم اشرف کو چیئرمین ہیوی انڈسٹری ٹیکسلا تعینات کر دیا گیا ہے۔f

XS
SM
MD
LG