رسائی کے لنکس

دو جرمن باشندے افغانستان میں لاپتہ


(فائل فوٹو)
(فائل فوٹو)

جرمن وزیرِ خارجہ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ افغانستان میں لاپتہ ہونے والے جرمنی کے دو شہریوں کو اغواء کرلیا گیا ہے۔

وزیرِخارجہ گیوڈو ویسٹرویلے نے منگل کو صحافیوں کو بتایا کہ حکام دونوں باشندوں کی تلاش میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اس امکان پر بھی کام کر رہی ہے کہ دونوں جرمن شہریوں کو اغواء کیا گیا ہے۔

تاہم وزیرِ خارجہ نے لاپتہ ہونے والے دونوں افراد کے متعلق مزید معلومات فراہم کرنے سے گریز کیا۔

افغان پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں غیر ملکی باشندے شمالی صوبے پروان کے درہ سالانگ نامی علاقے کے نزدیک سے جمعہ کو لاپتہ ہوئے۔ صوبائی پولیس کے سربراہ شیر احمد ملدانی کے مطابق دونوں افراد اپنے ڈرائیور کو گاڑی کے ہمراہ چھوڑ کر کوہ پیمائی کے لیے گئے تھے اور واپس نہیں لوٹے۔

واضح رہے کہ افغانستان میں جرمنی کے پانچ ہزار سے زائد فوجی عالمی مشن کا حصہ ہیں جن میں سے بیشتر ملک کے شمالی علاقوں میں تعینات ہیں۔

دریں اثناء نیٹو نے کہا ہے کہ منگل کو جنوبی افغانستان میں سڑک کے کنارے نصب ایک بم پھٹنے سے اس کا ایک فوجی اہلکار ہلاک ہوگیا ہے۔

XS
SM
MD
LG