رسائی کے لنکس

جرمن ٹیم کا وطن واپسی پر زبردست استقبال


ٹیم کے استقبال کے لیے آنے والوں نے قومی پرچم اٹھا رکھے تھے جب کہ اکثریت نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں والی شرٹس پہنچ رکھی تھیں اور چہروں پر بھی جرمنی کے جھنڈے پینٹ کر رکھے تھے۔

فٹبال کی عالمی چیمپیئن ٹیم جرمنی کا منگل کو وطن واپس پہنچنے پر پرتپاک اور والہانہ استقبال کیا گیا۔

برلن شہر کی سڑکوں پر لاکھوں افراد فاتح کھلاڑیوں کا استقبال کرنے کے لیے جمع تھے اور تا حد نظر شاہراہوں پر لوگ ہی لوگ دکھائی دے رہے تھے۔

ہوائی اڈے پر ٹیم اپنے کپتان فلپ لہم کے پیچھے پیچھے طیارے سے اتری۔ فلپ نے عالمی کپ کو اپنے سے بلند رکھا تھا۔

جرمنی نے برازیل میں ہونے والے بیسویں فٹبال عالمی کپ میں اتوار کو کھیلے گئے فائنل میں ارجنٹائن کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دی تھی۔

یہ گول اضافی وقت میں نوجوان کھلاڑی ماریو گوئٹز نے کیا۔

ٹیم کے استقبال کے لیے آنے والوں نے قومی پرچم اٹھا رکھے تھے جب کہ اکثریت نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں والی شرٹس پہنچ رکھی تھیں اور چہروں پر بھی جرمنی کے جھنڈے پینٹ کر رکھے تھے۔

جرمنی کے متحد ہونے کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ اس ملک نے فٹبال کا عالمی کپ جیتا۔ اس سے قبل مغربی جرمنی نے 1954، 1974 اور 1990 میں عالمی کپ جیتا تھا۔

ملک کے ٹی وی چینلز نے ٹیم کی وطن واپسی پر خصوصی نشریات کے علاوہ مقامی اخبارات نے خصوصی مضامین اور ضمیمے بھی شائع کیے۔

XS
SM
MD
LG