رسائی کے لنکس

جنرل کیانی کی مدتِ ملازمت میں تین سال کی توسیع


جنرل کیانی کی مدتِ ملازمت میں تین سال کی توسیع
جنرل کیانی کی مدتِ ملازمت میں تین سال کی توسیع

’جنرل کیانی اپنی عسکری قائدانہ صلاحیت اور جمہوریت پسندی کے باعث قومی اور بین الاقوامی سطح پر بھی انتہائی احترام اورتحسین کی نگاہ سے دیکھے جاتے ہیں ۔ لہذا، ملک کے بہترین مفاد میں، میں نے وزیر اعظم کی حثیت سے جنرل کیانی کو موجودہ پالیسی میں نرمی اختیار کرتے ہوئے صدر مملکت آصف علی زرداری کی مشاورت کے بعد 29 نومبر 2010 سے تین سال کی مدت کی توسیع دینے کا فیصلہ کیا ہے’

وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی کی مدت ملازمت میں تین سال کی توسیع کا اعلان کیا ہے ۔

جمعرات کی شب سرکاری ٹیلی ویژن پر قوم سے اپنے غیر اعلانیہ خطاب میں اس فیصلے کی وجوہات بیان کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ سوات، مالاکنڈ اورجنوبی وزیرستان میں فوجی آپریشنز میں کامیابی جنرل کیانی کے فعال کردار اور قیادت سے ممکن ہوئی ۔

وزیر اعظم نے کہا کہ فوج کے سپہ سالار پاکستان کے دہشت گردی سے متاثرہ حصوں میں انسدادِ دہشت گردی اور قانون کے نفاذ کے سلسلے میں کی جانے والی کارروائیوں کی منصوبہ بندی و نگرانی میں شامل رہے ہیں۔ اُن کے بقول، یہ آپریشنز اِس وقت انتہائی اہم مراحل میں داخل ہوچکےہیں، اس لیے وقت کا تقاضا ہےکہ عسکری قیادت کا تسلسل برقرار رکھا جائے ۔

انھوں نے کہا کہ جنرل کیانی اپنی عسکری قائدانہ صلاحیت اورجمہوریت پسندی کے باعث قومی اور بین الاقوامی سطح پر انتہائی احترام اور تحسین کی نگاہ سے دیکھے جاتے ہیں ۔ ”لہذا، ملک کے بہترین مفاد میں، میں نے وزیر اعظم کی حثیت سے جنرل کیانی کو، موجودہ پالیسی میں نرمی اختیار کرتے ہوئے، صدرِ مملکت آصف علی زرداری کی مشاورت کے بعد، 29 نومبر 2010 سے تین سال کی مدت کی توسیع دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ “

واضع رہے کہ چیف آف آرمی سٹاف جنرل کیانی اس سال نومبر میں فوج کی مدت ملازمت پوری ہونے پراپنے عہدے سے سبکدوش ہونے والے تھے۔

جنرل کیانی کی مدتِ ملازمت میں تین سال کی توسیع
جنرل کیانی کی مدتِ ملازمت میں تین سال کی توسیع

پاکستانی وزیر اعظم نے اپنے خطاب میں کہا کہ دہشت گرد عناصر انتہاپسندی اور دہشت گردانہ کارروائیوں کو استعمال کرکے اپنی مرضی کا نظام پاکستانی عوام پر مسلط کرنا چاہتے ہیںاور انھیں یقین ہے کہ جنرل کیانی کی قیادت میں ان عناصرکے خلاف جنگ کامیابی سے پایہء تکمیل تک پہنچے گی۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نے ملک کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کے سبکدوش ہونے والے ڈائریکٹر جنرل احمد شجاع پاشا کی مدت ملازمت میں بھی ایک سال کی توسیع کرنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد عمومی تاثر یہی تھا کہ جنرل کیانی کی مدت ملازمت میں بھی توسیع کر دی جائے گی۔

XS
SM
MD
LG