گوگل کی جانب سے ہر سال گوگل ڈوڈل مقابلے کا انعقاد کیا جاتا ہے جس میں گریڈ بارہ کے طالب علم حصہ لیتے ہیں اور گوگل سرچ انجن پر شائع کئے جانے والے ٹائٹل کو اپنے ہاتھ سے ڈیزائن کرتے ہیں۔
اس سال کا یہ مقابلہ امریکی ریاست کنیکٹی کٹ کی سارہ ہیریسن نے جیتا۔
گوگل کی جانب سے اس موضوع پر تصویر بنانے کے لیے کہا گیا تھا کہ میں مستقبل کے لیے کیا دیکھتا ہوں ۔
سارہ ہیریسن کی جانب سے ڈیزائن کئے گئے گوگل ڈوڈل میں مختلف رنگ و نسل اور مذاہب کے بچوں کو گلے میں بازو ڈالے دکھایا گیا ہے۔ اس ڈوڈل کو ۔۔ پر امن مستقبل۔۔ کا نام دیا گیا ہے۔
سارہ نے گوگل کو اپنے ڈیزائن کے متعلق بتایا کہ میرا مستقبل ایک ایسی دنیا ہے جہاں ہم سب اپنے مذہب، جنس ، نسل اور علاقے کے امتیاز کے بغیر ایک دوسرے سے پیار کریں گے۔ میں ایک ایسے مستقبل کا خواب دیکھتی ہوں جہاں ہرکوئی محفوظ ہے اور وہ جہاں کہیں بھی جاتا ہے ، چاہے وہ کوئی بھی ہے، اسے قبول کیا جاتا ہے۔
سارہ کو گوگل کی جانب سے 30 ہزار ڈالر کا تعلیمی سکالر شپ ملے گا اور ان کے سکول کو پچاس ہزار ڈالر ٹیکنالوجی ایوارڈ کے طور دئیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ سارہ کے ڈوڈل کو گوگل سرچ انجن پر شائع کو دیا گیا جسے دنیا بھر کے لوگ دیکھ سکتے ہیں۔