رسائی کے لنکس

قزاقوں نے یونانی جہاز کے کپتان اور انجنیئر کو رہا کردیا


قزاقوں نے یونانی جہاز کے کپتان اور انجنیئر کو رہا کردیا
قزاقوں نے یونانی جہاز کے کپتان اور انجنیئر کو رہا کردیا

یونان کی سمندری نگرانی سے متعلق عہدے داروں نے کہاہے کہ نائیجریا کے قزاقوں نے ان دو مرچنٹ نیوی کے عہدے داروں کو رہا کردیا ہے جنہیں انہوں نے پچھلے مہینے ایک یونانی مال بردار بحری جہاز سے یرغمال بنایا تھا۔

یونانی عہدے داروں کا کہناہے کہ گذشتہ ماہ نائیجریا کے مسلح قزاقوں نے جہاز پر چڑھنے کے بعد یوکرین سے تعلق رکھنے والے کپتان اور ایک یونانی انجنیئر کو پکڑ لیا۔ انہوں نے جہاز چھوڑنے سے قبل فائرنگ کرکے عملے کے دوارکان کو زخمی بھی کیا۔

یونانی جہاز پر قزاقوں کا یہ حملہ نائیجریا کی بندرگاہ اونے کے قریب ہوا۔ نائیجریا کا نائجر ڈیلٹا نامی یہ علاقہ تیل کی دولت سے مالا مال ہے۔

نائجر ڈیلٹا عسکریت پسندوں کا گڑھ ہے جن کا کہناہے کہ وہ تیل کی دولت کی منصفانہ تقسیم اور تاوان کے لیے اغوا کرنے والے جرائم پیشہ گروہوں کے خلاف لڑ رہے ہیں۔

نائیجریا کی حکومت علاقے میں حالات معمول پر لانے کے لیے تشدد، اغوا اور تیل کی پائپ لائنوں پر حملوں کے واقعات پر قابو پانے کی کوششیں کررہی ہے۔

XS
SM
MD
LG