رسائی کے لنکس

بحری قزاقوں نے یونان کا بحری جہاز پکڑلیا


بحری قزاقوں نے یونان کا بحری جہاز پکڑلیا
بحری قزاقوں نے یونان کا بحری جہاز پکڑلیا

یونان کے حکام نے کہاہے کہ بحری قزاقوں نے اومان کے ساحل کے قریب اس کا ایک بحری آئل ٹینکر پکڑلیا ہے جو امریکہ کی طرف جارہاتھا۔

بحری جہاز Irene پر عملے 25 افراد سوار تھے۔ عہدے داروں کا کہناہے کہ جہاز کے ساتھ ان کا مواصلاتی رابطہ ٹوٹ گیا ہے۔

اس ہفتے کے دوران تیل لے جانے والے کسی بحری جہاز پر قراقوں کے حملے کا دوسرا واقعہ ہے۔ منگل کے روز قزاقوں نے اٹلی کے ایک بحری آئل ٹینکر کو اپنا نشانہ بنایا تھا۔ اس حملے میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔

اٹلی کے بحری جہاز پر قزاقوں نے بھارتی ساحل سے تقریباً 800 کلومیٹر کے فاصلے پر حملہ کیاتھا۔ جہاز عملہ17 بھارتی اور پانچ اٹلی کے باشندے پرمشتمل تھا۔

بحرہند میں قزاقی ایک ابھرتے ہوئے مسئلے کے طورپر سامنے آرہی ہے۔

قزاقی کی روک تھام سے متعلق یورپی یونین کی فورس کا کہناہے کہ اس وقت قزاقوں کے قبضے میں کم ازکم 29 بحری جہاز اور عملے کے 680 سے زیادہ ارکان موجود ہیں۔

XS
SM
MD
LG