رسائی کے لنکس

گن کنٹرول: ٹھوس اقدامات لازم


صدر نے کانگریس پر زور دیا ہے کہ اسلحہ خریدنے کےخواہاں کسی شخص کے لیے ’بیک گراؤنڈ چیک‘ کے آفاقی ضابطے پر عمل درآمد لازم بنانے میں مدد دی جائے

صدر براک اوباما نے کہا ہے کہ امریکی شہریوں کے بچوں اور برادریوں کو تشدد کے واقعات میں اسلحے کےاستعمال سے محفوظ رکھنے کےلیے، اُن کی انتظامیہ ’ٹھوس اقدامات کا ایک سلسلہ‘ شروع کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

اپنے ہفتہ وار خطاب میں، صدر نے کہا کہ فوری اقدامات میں ’بیک گراؤنڈ چیک‘ کےسسٹم کو مضبوط بنانا، اگر اسکول انتظامیہ پولیس اہل کاروں کی خدمات حاصل کرنا چاہے تو اُس کی مدد کرنا، اورتشدد کےواقعات میں اسلحے کے استعمال کو روکنے کےحوالے سےقابل عمل طریقے تلاش کرنے کےلیے بیماریوں سے بچاؤ سے متعلق مراکز کو ضروری ہدایات جاری کرنا شامل ہیں۔

تاہم، مسٹر اوباما نے کہا کہ اِس سلسلے میں’حقیقی اور دیرپہ ‘ نتائج کے لیے ضروری ہے کہ کانگریس فوری اقدام کرے۔

صدر نے کانگریس پر زور دیا کہ اسلحہ خریدنے کےخواہاں کسی شخص کے لیے بیک گراؤنڈ چیک کے دنیا بھر میں رائج ضابطے پر عمل درآمد لازم بنانے کے سلسلے میں مدد دی جائے۔

مسٹر اوباما نے کہا کہ قانون سازوں کو چاہیئے کہ ملٹری نوعیت کے ہتھیاروں پر بندش لگانےاور 10 کارتوس تک کی میگزین خریدنے کی قدغن سے متعلق ضابطوں کو بحال کریں۔

امریکی صدر نے کہا کہ کانگریس کو چاہیئے کہ وہ قانون کےنفاذ سے وابستہ اداروں کے کام کو سہل بنانے میں مدد دیں نہ کہ ضابطوں کو مشکل تر بنائیں، اور یہ کہ ایسے افراد کو سخت نتائج جھیلنےکی تنبیہ کریں جو اسلحہ خرید کر مجرموں کو بیچتے ہیں۔


صدر اوباما نے کہا کہ اُن کے خیال میں اسلحہ رکھنے والے زیادہ تر لوگ اِس بات سے متفق ہیں کہ ہم آئین کی دوسری ترمیم جس میں اسلحہ رکھنے کے حق کی بات کی گئی ہے، کی حرمت کے دائرے میں رہتے ہوئے اُن چند قانون کی انحرافی کرنے والے افراد کو اسلحے تک رسائی سے دور رکھ سکتے ہیں، جو ’غیر ذمہ دار‘ طرز عمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے، بڑے پیمانے پر لوگوں کی جان لینے کا سبب بنتے ہیں۔
XS
SM
MD
LG