رسائی کے لنکس

آسام میں 'باغیوں' کی فائرنگ سے کم ازکم 14 افراد ہلاک


فائل فوٹو
فائل فوٹو

سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے ایک حملہ آور مارا گیا جب کہ فرار ہونے والے پانچ باغیوں کی تلاش کے لیے کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

بھارت کی شمال مشرقی ریاست آسام میں مشتبہ باغیوں نے فائرنگ کر کے کم ازکم 14 شہریوں کو ہلاک اور 16 دیگر کو زخمی کر دیا۔

پولیس حکام نے مطابق جمعہ کو یہ واقعہ کوکراجھاڑ کے قریب ایک مصروف بازار میں پیش آیا جہاں کم ازکم چھ مشتبہ باغیوں نے یہ موجود لوگوں پر اندھا دھند فائرنگ کی اور دستی بم پھینکے۔

مقامی پولیس کے ایک عہدیدار ایل آر بشنوئی نے امریکی خبر رساں ایجنسی "ایسوسی ایٹڈ پریس" کو بتایا کہ حملہ آور رکشے پر سوار ہو کر آئے تھے۔

سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے ایک حملہ آور مارا گیا جب کہ فرار ہونے والے پانچ باغیوں کی تلاش کے لیے کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

بھارت کی یہ ریاست ایک عرصے سے نسلی اور قبائلی شورش کا شکار رہی ہے اور پولیس حکام ایسے ہلاکت خیز واقعات کا الزام بودو قبائل کے لوگوں پر عائد کرتے ہیں جو یہاں بودو لینڈ کے نام سے الگ ریاست کے قیام کے لیے مسلح کارروائیاں کرتے آرہے ہیں۔

یہ قبیلہ خاص طور پر دوسرے علاقوں سے آکر اس ریاست میں آباد ہونے والوں کو نشانہ بناتا آیا ہے۔ 2014ء میں اس نے 60 مسلمانوں اور آدی واسیوں کو ہلاک کر دیا تھا۔

XS
SM
MD
LG