برطانیہ میں بارش اور 160 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے جھکڑ چلنے کے باعث لوگوں کو پیر کی صبح نقل و حرکت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
طوفان کا آغاز گزشتہ شب ہوا جس کے بعد ریل گاڑیوں اور ہوائی جہازوں کی آمد و رفت میں تاخیر یا منسوخی کے علاوہ حکام کو بعض سڑکوں اور پلوں کو بھی ٹریفک کے لیے بند کرنا پڑا۔
لندن کے مصروف ہیتھرو ایئر پورٹ کے حکام نے بتایا کہ متعدد پروازیں منسوخ کرنا پڑیں۔
ماہرین موسمیات کے مطابق نارتھ سی کی طرف بڑھنے سے قبل یہ طوفان برطانیہ میں 20 سے 40 ملی میٹر بارش کا سبب بن سکتا ہے۔
نیدرلینڈ اور سویڈن کے جنوبی حصہ میں بھی بارش کے ساتھ ساتھ جھکڑ چلنے کا امکان ہے۔
اس سے قبل اطلاعات کے مطابق فرانس کے شمالی حصے میں 75,000 سے زائد مکانات کو بجلی کی ترسیل میں تعطل کا سامنا کرنا پڑا۔