رسائی کے لنکس

ہوم لینڈ سکیورٹی کے لیے قلیل مدتی فنڈ منظور


اگر کانگریس جمعے کی نصف شب تک اِس بِل کی منظوری نہیں دے دیتا، تو تقریباً 30000 کارکن ’فرلو‘ پر جانے پر مجبور ہوں گے، جب کہ 240000 دیگر کارکن بغیر اجرت کے کام کریں گے

رقوم کی قلیل وقتی منظوری دیتے ہوئے، امریکی ایوانِ نمائندگان نے اس بات کی راہ ہموار کر دی ہے کہ محکمہٴ ہوم لینڈ سکیورٹی اپنے فرائض انجام دیتا رہے۔

پیشگی رقوم مختص کرنے کی راہ میں حائل ضابطے کی دشواریاں ہٹاتے ہوئے، قانون سازوں نے جمعے کے روز 183 کے مقابلے میں 240 کی اکثریت سےایک بِل منظور کیا، جب کہ نصف شب کی حتمی تاریخ میں چند ہی گھنٹے باقی تھے، وگرنہ ایجنسی کے فنڈ ختم ہونے ہی والے تھے۔

اس قانون سازی کے ذریعے، ادارے کے لیے تین مزید ہفتوں کی رقوم میسر آگئی ہیں، جب کہ رپپبلیکن پارٹی کے ارکان امی گریشن پر صدر براک اوباما کے انتظامی حکم نامے کے واپس لیے جانے کے خواہش مند ہیں، جس کی رو سے امریکہ میں غیر قانونی طور پر موجود تارکین وطن کو ملک بدری کا خطرہ باقی نہیں رہے گا۔

تاہم، اِس سے پہلے کہ بِل پر عمل درآمد ہو، اس کی حتمی منظوری کے لیے ایوان اور سینیٹ کو ایک بار پھر اِس کی منظوری دینا ہوگی۔

اگر کانگریس جمعے کی نصف شب تک اِس بِل کی منظوری نہیں دے دیتا، تو تقریباً 30000 کارکن ’فرلو‘ پر جانے پر مجبور ہوں گے، جب کہ 240000 دیگر کارکن بغیر اجرت کے کام کریں گے۔


ڈپارٹمنٹ آف ہوم لینڈ سکیورٹی حکومت کا ادارہ ہے، جو ملک کی سرحدوں کی نگرانی اور ہوائی اڈوں پر مسافروں کی اسکریننگ پر مامور ہے۔

XS
SM
MD
LG