رسائی کے لنکس

کاروبار حکومت بند ہونے کا خدشہ 11 دسمبر تک ٹل گیا


سینیٹ پہلے ہی اس بل کی منظوری دے چکی ہے، اور قانونی شکل اختیار کرنے کے لیے اب اسے صدر براک اوباما کے دستخط کے لیے پیش کیا جائے گا۔ منفی ووٹ کی صورت میں، کاروبار حکومت بند ہونے کا خدشہ تھا

امریکی ایوان نمائندگان نے بدھ کو عارضی اخراجات کی منظوری کا بل پاس کیا، جس کی مدد سے کم از کم 11 دسمبر تک امریکی حکومت کا مالیاتی کاروبار جاری رہ سکے گا۔

سینیٹ پہلے ہی اس بل کی منظوری دے چکی ہے، اور قانونی شکل اختیار کرنے کے لیے اب اسے صدر براک اوباما کے دستخط کے لیے پیش کیا جائے گا۔ منفی ووٹ کی صورت میں، کاروبار حکومت بند ہونے کا خدشہ تھا۔

ایسے میں جب ایسی قانون سازی کو صدر اوباما کی میز پر لانے کے لیے وقت نکلتا جا رہا تھا، ضابطوں سے متعلق ایوان کی قائمہ کمیٹی نے اس بل کو فوری طور پر ایوان کے سامنے پیش کرنے کے لیے راہ ہموار کی۔
ریپبلیکن رکن، ہال روجرز نے کمیٹی کے سامنے بات کرتے ہوئے کہا کہ 'جو اہم ترین کام ہم کرسکتے ہیں وہ ہے حکومت کے کاروبار کو کام کرنے کا اہل رکھنا، اور اُن تمام کلیدی کاموں کو جاری رہنے دینا'۔

بقول اُن کے، 'اس وقت یہ قانون سازی بہترین راستہ تھا، لیکن ہم سب کو پتا ہے کہ یہ محض ایک عارضی نسخہ ہے'۔

ڈیموکریٹک پارٹی سے تعلق رکھنے والی ایوان نمائندگان کی خاتون رُکن، نیتا لووری کے بقول، 'میری خواہش تھی کہ حالات مختلف ہوتے۔ ہم اس جلد درپیش ہونے والے بحران کو عارضی طور پر تو ٹال سکتے ہیں اور بل کو آج ہی رات صدر کے سامنے پیش کیا جائے گا، لیکن یہ کوئی خوشی منانے کا موقع نہیں ہے'۔

اُنھوں نے کہا کہ اُنھیں ڈر ہے کہ ممکنہ طور پر دسمبر میں کاروبار حکومت بند ہونے کا معاملہ پھر نمودار ہو۔

XS
SM
MD
LG