رسائی کے لنکس

انسانی اسمگلنگ کے خلاف جنگ میں کامیابی سخت تربیت سے مشروط


برونڈی میں انسانی اسمگلنگ کا نشانہ بننے والی چند عورتیں( 7 جون 2016)
برونڈی میں انسانی اسمگلنگ کا نشانہ بننے والی چند عورتیں( 7 جون 2016)

ایک امریکی پینل نے کہا ہے کہ انسانی اسمگلنگ جرائم سے متعلق ایک انتہائی منفعت بخش صنعت ہے اور اس کے خلاف جنگ میں فتح کے لیے زیادہ سخت اور وسیع تر تربیت کی ضرورت ہے۔

انسانی اسمگلنگ پر امریکہ کی مشاورتی کونسل نے منگل کو جاری ہونے والی اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ اگرچہ قانون نافذ کرنے والے وفاقی عہدے دار اور امدادی عملہ اس مسئلے سے بخوبي آگاہ ہیں، لیکن انہیں ایک ایسی تربیت کی ضرورت ہے جو انہیں انسانی اسمگلنگ کی تمام اقسام کے بارے میں جامع اور معیاری آگاہی فراہم کر سکے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ انسانی اسمگلنگ کی شکل میں سفاکانہ غلامي اور غلاموں کی تجارت جاری ہے اور دنیا بھر میں بے حساب مرد، عورتیں اور بچے اس کا نشانہ بن رہے ہیں۔

کونسل نے مشورہ دیا ہے کہ ایک کھرب 50 ارب ڈالر مالیت کی اس صنعت کے خاتمے کی جنگ لڑنے والے عہدے داروں اور اس سے منسلک دوسرے افراد کو انسانی اسمگلنگ کے جرائم کی پیچیدگیوں کے بارے میں ان افراد سے تربیت لینی چاہیے جو واقعتا ان حالات میں سے گذر کر بچ نکلنے میں کامیاب رہے ہیں۔

XS
SM
MD
LG