رسائی کے لنکس

عراق:پرامن مقاصد کیلئےنئے جوہری ری ایکٹرکی تعمیر کی تیاری


جوہری توانائی کے عالمی ادارے آئی اے ای اے کے سربراہ بغداد میں مصر کے وزیر تعلیم ،نعیم العبودی اور وزیر صحت صالح الحسنوی کے ساتھ میڈیا سے بات کر رہے ہیں۔ 18 مارچ 2024
جوہری توانائی کے عالمی ادارے آئی اے ای اے کے سربراہ بغداد میں مصر کے وزیر تعلیم ،نعیم العبودی اور وزیر صحت صالح الحسنوی کے ساتھ میڈیا سے بات کر رہے ہیں۔ 18 مارچ 2024
  • جوہری توانائی کے عالمی ادارے کے سربراہ کی عراقی وزیراعظم سے ملاقات میں پرامن مقاصد کے لیے جوہری پروگرام پر بات ہوئی۔
  • جوہری توانائی ایجنسی کے سربراہ نے بتایا کہ عراقی ماہرین کی ایک ٹیم اس مقصد کے لیے ایجنسی کے ہیڈکوارٹر کا دورہ کرے گی۔
  • عراق کی جوہری تنصیب ماضی میں اسرائیلی اور امریکی فضائی حملوں میں تباہ ہو گئی تھی۔

بین الاقوامی جوہری توانائی کے ادارے کے سربراہ رافیل گراسی نے پیر کو بغداد میں عراق کے وزیر اعظم سے ملاقات کی جس کا مقصد ملک کو پرامن جوہری پروگرام تیار کرنے میں مدد فراہم کرنا تھا۔ اس میں پرامن مقاصد کے لیے ایک جوہری ری ایکٹر کی تعمیر بھی شامل ہے۔

عراق کے وزیر تعلیم نعیم العبودی نے گراسی اور عراقی وزیر اعظم محمد شیعہ السوڈانی کے درمیان ملاقات کے بعد صحافیوں کو بتایا کہ ہم نے عراق میں کئی منصوبوں کے قیام پر بات کی ہے، جن میں پرامن مقاصد کے لیے ایک جوہری ری ایکٹر کی تعمیر بھی شامل ہے۔

گراسی نے کا کہنا تھا کہ عراقی ماہرین کی ایک ٹیم آئندہ چند روز میں ویانا میں جوہری توانائی کے ادارے کے ہیڈکوارٹر کا دورہ کرے گی تاکہ خلیج عرب کے ممالک سمیت خطے میں جوہری توانائی میں بڑھتی ہوئی دلچسپی کے پیش نظر عراق میں پرامن جوہری پروگرام کے لیے ایک روڈ میپ ترتیب دینے کے لیے ملاقاتیں کی جائیں۔

گراسی نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم اسے متحدہ عرب امارت میں دیکھتے ہیں۔ ہم اسے مصر میں اور سعودی عرب میں اور بلاشبہ یہاں عراق میں دیکھنا چاہیں گے۔

ماضی میں عراق کے پاس بغداد کے جنوب میں واقع اس کے اہم جوہری تحقیقی مرکز تویثہ میں تین ایٹمی ری ایکٹر تھے، جن میں سے ایک 1981 میں اسرائیلی فضائی حملے میں تباہ ہو گیاتھا جب کہ باقی کو امریکی جنگی طیاروں نے، 1990 میں کویت پر عراقی حملے کے بعد 1991 کی خلیجی جنگ میں تباہ کر دیا تھا۔

گراسی کا مزید کہنا تھا کہ یقینی طور پر ہم عراق کے اس پیچیدہ ماضی کا صفحہ پلٹنے کے لیے آگے بڑھ رہے ہیں۔

(اس خبر کے لیے معلومات اے پی سے لی گئیں ہیں)

فورم

XS
SM
MD
LG