انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی آئی سی) نے اکتوبر اور نومبر میں بھارت میں ہونے والے ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔
شیڈول کے مطابق پاکستان اپنا پہلا میچ جمعہ چھ اکتوبر کو حیدر آباد میں کھیلے گا جب کہ بھارت اور پاکستان کا مقابلہ 15 اکتوبر کو ہوگا۔ یہ میچ احمد آباد میں کھیلا جائے گا۔ ورلڈ کپ کا فائنل بھی 15 نومبر کو احمد آباد ہی میں کھیلا جائے گا۔
واضح رہے کہ گروپ اسٹیج میں 10 ٹیموں کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ اس دوران ہر ٹیم کو نو میچ کھیلنے ہوں گے۔
اب تک بھارت، پاکستان، افغانستان، آسٹریلیا، بنگلہ دیش، انگلینڈ، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ گروپ اسٹیج مرحلے تک پہنچ چکے ہیں جب کہ دو کوالیفائرز کا فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے۔ یہ فیصلہ نو جولائی تک جاری میچوں میں ہو جائے گا۔
ورلڈ کپ کھیلنے والی ٹیمیں | |
---|---|
پاکستان | بھارت |
انگلینڈ | آسٹریلیا |
نیوزی لینڈ | جنوبی افریقہ |
بنگلہ دیش | افغانستان |
کوالیفائر ون | کوالیفائر ٹو |
آئی سی سی کے جاری کردی شیڈول کے مطابق پاکستان کا پہلا میچ بھارتی شہر حیدر آباد میں کوالیفائر ون کے ساتھ ہوگا ۔
پاکستان اپنا دوسرا میچ 12 اکتوبر کو حیدرآباد میں کوالیفائر ٹو کے خلاف کھیلے گا۔
بھارت سے 15 اکتوبر کو ہونے والے میچ کے بعد پاکستان 20 اکتوبر کو آسٹریلیا کا سامنا کرے گا۔ یہ میچ بنگلورو کے کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا۔
چنئی میں 23 اکتوبر کو پاکستان اور افغانستان آمنے سامنے ہوں گے۔
پاکستان کے میچ
بمقابلہ | تاریخ | مقام |
کوالیفائر-ون | 06 اکتوبر 2023 (پاکستانی وقت کے مطابق دن ڈیڑھ بجے) | راجیو گاندھی اسٹیڈیم، حیدرآباد |
کوالیفائر-ٹو | 12 اکتوبر 2023(پاکستانی وقت کے مطابق دن ڈیڑھ بجے) | راجیو گاندھی اسٹیڈیم، حیدرآباد |
بھارت | 15 اکتوبر 2023(پاکستانی وقت کے مطابق دن ڈیڑھ بجے) | نریندر مودی اسٹیڈیم، احمد آباد |
آسٹریلیا | 20 اکتوبر 2023(پاکستانی وقت کے مطابق دن ڈیڑھ بجے) | چناسوانی اسٹیڈیم، بنگلورو |
افغانستان | 23 اکتوبر 2023(پاکستانی وقت کے مطابق دن ڈیڑھ بجے) | چدم برم اسٹیڈیم، چنئی |
جنوبی افریقہ | 27 اکتوبر 2023(پاکستانی وقت کے مطابق دن ڈیڑھ بجے) | چدم برم اسٹیڈیم، چنئی |
بنگلہ دیش | 31 اکتوبر 2023(پاکستانی وقت کے مطابق دن ڈیڑھ بجے) | ایڈن گارڈن، کولکتہ |
نیوزی لینڈ | 04 نومبر 2023(پاکستانی وقت کے مطابق صبح 10 بجے) | چناسوانی اسٹیڈیم، بنگلورو |
انگلینڈ | 12 نومبر 2023(پاکستانی وقت کے مطابق دن ڈیڑھ بجے) | ایڈن گارڈن، کولکتہ |
جنوبی افریقہ کے مقابلے کے لیے چنئی میں ہی پاکستانی ٹیم 27 اکتوبر کو میدان میں اترے گی۔
کولکتہ کے کرکٹ اسٹیڈیم میں 31 اکتوبر کو پاکستان اور بنگلہ دیش مدِ مقابل آئیں گے جب کہ بنگلورو میں چار نومبر کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کا میچ ہوگا۔
پاکستان اپنا آخری میچ انگلینڈ کے خلاف کولکتہ میں ہی 12 نومبر کو کھیلے گا۔
ورلڈ کپ کا پہلا سیمی فائنل 15 نومبر کو ممبئی جب کہ دوسرا سیمی فائنل 16 نومبر کو کولکتہ میں ہوگا۔