رسائی کے لنکس

عماد وسیم ٹی ٹوئنٹی کے عالمی نمبر ون بالر بن گئے


آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ٹیموں کی بھی نئی رینکنگ جاری کی ہے۔ اس میں پہلا نمبر نیوزی لینڈ کا ہے۔ انگلینڈ دوسرے اور پاکستان تیسرے نمبر پر ہے

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی ٹوئنٹی کی نئی بالنگ رینکنگ جاری کردی ہے جس کے مطابق پاکستان کے اسپن بالر عماد وسیم ٹی ٹوئنٹی کے عالمی نمبر ون بالر بن گئے ہیں۔

بائیں ہاتھ سے اسپین بالنگ کرانے والے عماد وسیم کو پہلی مرتبہ یہ پوزیشن حاصل ہوئی ہے، جبکہ بھارتی بالر جسپریت بمراہ دوسرے اور جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے بالر عمران طاہر تیسرے نمبر پر آئے ہیں۔

عماد وسیم سے قبل عمران طاہر پہلی پوزیشن پر تھے۔ لیکن وہ انگلینڈ کے خلاف کھیلی گئی سیریز میں کوششوں کے باوجود صرف ایک ہی وکٹ حاصل کر سکے اور یوں ان کی دو درجہ تنزلی ہوگئی۔ عماد وسیم کو اسی کا فائدہ پہنچا ہے۔

عماد وسیم گزشتہ ہفتے ختم ہونے والے چیمپئنز ٹرافی 2017 کی فاتح ٹیم کے شانہ بشانہ کارکردگی انجام دے چکے ہیں، جبکہ ایک سال سے ان کی ٹی ٹوئنٹی میں پرفارمنس نمایاں رہی ہے۔

چیمپئنز ٹرافی جیتنے والے پاکستانی اسکواڈ کا بھی حصہ رہے ہیں اور گزشتہ 12 ماہ کے دوران ٹی ٹوئنٹی میں ان کی پرفارمنس کافی نمایاں رہی ہے۔

ٹی توئنٹی ٹیموں کی رینکنگ
آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ٹیموں کی بھی نئی رینکنگ جاری کی ہے۔ اس میں پہلا نمبر نیوزی لینڈ کا ہے۔ انگلینڈ دوسرے اور پاکستان تیسرے نمبر پر ہے۔

اس کے بعد آنے والے نمبروں میں بالترتیب بھارت، ویسٹ انڈیز، جنوبی افریقہ، آسٹریلیا، سری لنکا، افغانستان اور بنگلا دیش کی ٹیمیں شامل ہیں۔

XS
SM
MD
LG