رسائی کے لنکس

عمران خان کا بدھ سے 'جیل بھرو تحریک' شروع کرنے کا اعلان


پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیرِ اعظم عمران خان نے بدھ سے جیل بھرو تحریک شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ جیل بھرو تحریک کا آغاز پہلے مرحلے میں لاہور سے ہو گا جس کے بعد دیگر شہروں میں بھی اس کا آغاز ہو گا۔

جمعے کو اپنے ویڈیو خطاب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ اگر 90 روز کے اندر ملک میں انتخابات نہیں ہوتے تو پھر اس سے آگے ایک دن بھی نگران حکومت غیر آئینی ہو گی۔

سابق وزیرِ اعظم نے دعویٰ کیا کہ حکومت چاہتی ہے کہ عدلیہ الیکشن کو التوا میں ڈالے، اس لیے عدالتوں پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ یہ خطرناک بات ہو گی کہ اگر عدلیہ آئین کے تحت انتخابات نہ کروا سکی۔

خیال رہے کہ سابق وزیرِ اعظم عمران خان نومبر پر قاتلانہ حملے کے بعد سے لاہور میں اپنی رہائش گاہ میں مقیم ہیں جب کہ باہر پی ٹی آئی کے درجنوں کارکنوں نے کیمپ قائم کر رکھے ہیں۔

XS
SM
MD
LG