رسائی کے لنکس

بھارت فوجی قوت میں اضافے کے لیے ساڑھے آٹھ ارب ڈالر کا اسلحہ خریدے گا


بھارت کے بحری جنگی جہازسمندر میں گشت کررہے ہیں
بھارت کے بحری جنگی جہازسمندر میں گشت کررہے ہیں

بھارت نے اپنی فوجی طاقت میں اضافہ کرنے کی کوشش میں ،جمعرات کو ساڑھے آٹھ ارب ڈالر مالیت کے میزائل، ہیلی کاپٹر، آرٹلری گنز اور الیکٹرانک جنگی نظام کی خریداری کی منظوری دی ہے

وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا، بھارتی فوج کے لیے سرمایہ کی منظوری دینے والے اعلیٰ سرکاری ادارے، دفاعی حصول کونسل (ڈی اے ایف نے اپنی تمام خریداریوں کے لیے 705 بلین روپے (8.52 بلین ڈالر ز) کی منظوری دی۔

ملکی دفاعی مینوفیکچرنگ کو فروغ دینے کے لیے، وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت کی طرف سے زور دیا گیا ہے کہ تمام آرڈر بھارتی کمپنیوں کو دیے جائیں گے۔

جوہری ہتھیاروں سے لیس طاقتوں چین اور پاکستان کے ساتھ ملحق ہونے اور متنازعہ ہمالیہ سرحد پر چینی فوجیوں کے ساتھ کشیدگی کے باعث ، بھارت اپنے فوجی سازو سامان کو ، جو زیادہ تر سوویت دور سے تعلق رکھتا ہے ، جدید بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔

ہمالیائی خطے میں لداخ کے ساتھ بھارت کی چین سے ملحق سرحد لائن آف ایکچوئل کنڑول پر چینی ٹینک گشت کررہے ہیں۔ 16 فروری 2021
ہمالیائی خطے میں لداخ کے ساتھ بھارت کی چین سے ملحق سرحد لائن آف ایکچوئل کنڑول پر چینی ٹینک گشت کررہے ہیں۔ 16 فروری 2021

جمعرات کو بحریہ کی ترقی کے لیے 560 بلین روپے کی منظوری دی گئی ۔ بحریہ پر توجہ دینے کی ضرورت اس وقت محسوس ہوئی ، جب گزشتہ سال بحر ہند میں چینی سرگرمیاں تیز ہوئیں ۔اس پر بھارت نے بہت تشویش کا اظہار کیا ۔

منظور شدہ خریداریوں کی فہرست میں بحریہ کے لیے 200 اضافی براہموس میزائل، 50 یوٹیلٹی ہیلی کاپٹر اور الیکٹرانک وارفیئر سسٹم شامل ہیں۔

براہموس ایک سپرسانک میزائل ہے جس کی رینج تقریباً 300 کلومیٹر ہے جسے بھارت اور روس نے مشترکہ طور پر تیار کیا ہے۔ تینوں بھارتی ملٹری سروسز ایک دہائی سے زیادہ عرصے سے میزائل کے مختلف ورژن استعمال کر رہی ہیں۔

روسی ساختہ سنجوئی ۔30 جنگی طیارے ایک بھارتی ہوئی اڈے پر کھڑے ہیں فائل۔ فوٹو
روسی ساختہ سنجوئی ۔30 جنگی طیارے ایک بھارتی ہوئی اڈے پر کھڑے ہیں فائل۔ فوٹو

ڈی اے سی نے ڈیزل میرین انجن کی تیاری کو بھی منظوری دی، یہ بھارت کے لیے اس طرح کا پہلا انجن ہو گا۔

اس نے فضائیہ کی تجویز کو منظور کرتے ہوئے ، طویل فاصلے کے اسٹینڈ آف ہتھیار خریدنے کی اجازت دی جنہیں سخوئی-30 لڑاکا جیٹ کے ذریعے استعمال کیا جائے گا۔

فوج کو 155 ملی میٹر 52 کیلیبر کی توپوں کو لے جانے والے 307 یونٹوں کو خرید کی منظوری دی گئی جن کے ساتھ تیزی سے حرکت کرنے والی گاڑیاں اور توپیں لے جانے والی گاڑیاں خریدنے کی بھی شامل ہیں۔

خبر کا مواد رائٹرز سے لیا گیا ہے

XS
SM
MD
LG