بھارت کے ریاست بہار کے مرکزی شہر پٹنہ میں اتوار کو ہونے والے کم شدت کے چھ بم دھماکوں میں کم ازکم پانچ افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے۔
حکام کے مطابق یہ دھماکے حزب مخالف کی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما نریندر مودی کی جلسہ گاہ کے قریب ہوئے۔ تاہم سیاسی رہنما اس وقت یہاں موجود نہیں تھے۔
دھماکوں کے وقت جلسہ گاہ میں ہزاروں افراد موجود تھے جن میں سے اکثر ان بم دھماکوں کی زد میں آکر زخمی بھی ہوئے۔
پولیس کے مطابق ان دھماکوں کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور فوری طور پر اس کے محرکات کے بارے میں کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔ زخمیوں کو شہر کے اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا۔
دھماکے کے بعد نریندر مودی جلسہ گاہ پہنچے اور یہاں موجود لوگوں سے خطاب بھی کیا۔
مودی بھارتیہ جنتا پارٹی کی طرف سے مئی 2014ء کے عام انتخابات میں وزارت عظمیٰ کے نامزد امیدوار بھی ہیں۔