رسائی کے لنکس

یومِ جمہوریہ: دہلی میں غیر معمولی انتظامات


دہلی کا تاریخی لال قلعہ
دہلی کا تاریخی لال قلعہ

یومِ جمہوریہ کی تقریبات کے موقع پر دارالحکومت دہلی میں کسی بھی قسم کے دہشت گردانہ حملے سے نمٹنے کے لیے غیر معمولی حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں۔

ہزاروں سکیورٹی جوان مخصوص علاقوں میں تعینات ہیں اور بالخصوص تاریخی لال قلعے کے آس پاس جہاں سے اتوار کی صبح کو بھارتی وزیر ِ اعظم قوم سے خطاب کریں گے زمین سے آسمان تک سکیورٹی بندوبست کیا گیا ہے۔ دہلی پولیس کے جوائنٹ کمشنر نے اِس سلسلے میں تفصیلات بتائیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق، لال قلعے کے اندر اور باہر 40کی تعداد میں کلوز سرکٹ ٹی وی کیمرے نصب کیے گئے ہیں اور وزیرِ اعظم کے خطاب کے دوران لال قلعے کے آس پاس کی اونچی عمارتوں پر نیشنل سکیورٹی گارڈ کے مشاق نشانے باز تعینات رہیں گے۔

ڈیڑھ گھنٹے کی تقریبات کے دوران لال قلعے کے علاقے کو ‘نو فلائی’ زون میں تبدیل کردیا جائے گا جب کہ ہیلی کاپٹروں سے فضائی نگرانی کی جاتی رہے گی، کسی بھی قسم کے حملے کا مقابلہ کرنے کے لیے ایئر ڈفنس مکینزم بھی نافذ رہے گا۔

لال قلعے کے علاوہ پارلیمنٹ ہاؤس، ایئر پورٹوں، ریلوے اسٹیشنوں، میٹرو اسٹیشنوں اور بس اڈوں پر بھی گہری نظر رکھی جا رہی ہے۔

پولیس نے گیسٹ ہاؤس، سائبر کیفے، ٹیلی ویژن اور ٹیکسی بوتھوں کے مالکوں کو بھی مشتبہ لوگوں پر نظر رکھنے کی ہدایت دی ہے۔

  • 16x9 Image

    سہیل انجم

    سہیل انجم نئی دہلی کے ایک سینئر صحافی ہیں۔ وہ 1985 سے میڈیا میں ہیں۔ 2002 سے وائس آف امریکہ سے وابستہ ہیں۔ میڈیا، صحافت اور ادب کے موضوع پر ان کی تقریباً دو درجن کتابیں شائع ہو چکی ہیں۔ جن میں سے کئی کتابوں کو ایوارڈز ملے ہیں۔ جب کہ ان کی صحافتی خدمات کے اعتراف میں بھارت کی کئی ریاستی حکومتوں کے علاوہ متعدد قومی و بین الاقوامی اداروں نے بھی انھیں ایوارڈز دیے ہیں۔ وہ بھارت کے صحافیوں کے سب سے بڑے ادارے پریس کلب آف انڈیا کے رکن ہیں۔  

XS
SM
MD
LG