رسائی کے لنکس

بھارت اور پاکستان کے مابین دو روزہ مذاکرات کا آغاز پیر سے


بھارت اور پاکستان کے مابین دو روزہ مذاکرات کا آغاز پیر سے
بھارت اور پاکستان کے مابین دو روزہ مذاکرات کا آغاز پیر سے

بھارت اور پاکستان کے داخلہ سکریٹریوں کے مابین دو روزہ مذاکرات پیر کے روز سے نئی دہلی میں شروع ہو رہے ہیں۔یہ مذاکرات مہالی میں دونوں ملکوں کے درمیان ہونے والے کرکٹ مقابلے کے تناظر میں سربراہ ملاقات سے قبل ہوں گے۔

توقع ہے کہ دہشت گردی ، دونوں ملکوں کی طرف سے پکڑے گئے ماہی گیروں اور قیدیوں کے تبادلے، منشیات کی اسمگلنگ، جعلی کرنسی اور ویزا قوانین میں نرمی جیسے معاملات مذاکرات میں چھائے رہیں گے۔

بھارت کی جانب سے جہاں سرحد پار کے مبینہ دہشت گرد کیمپوں کے خاتمے، ممبئی دہشت گرد حملوں کے منصوبہ سازوں کی آوازوں کے نمونوں کی فراہمی اور ممبئی حملوں کی تحقیقات میں پیش رفت جیسے معاملات کے اُٹھائے جانےکی توقع ہے، وہیں پاکستان کی جانب سے سمجھوتا ایکسپریس دھماکوٕں کی تحقیقات میں پیش رفت سمیت متعدد معاملات کے اُٹھائے جانے کا امکان ہے۔

سمجھوتا ایکسپریس دھماکوں میں ہندتوا نواز انتہا پسند گروپوں کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔اِن دھماکوں میں 66افراد ہلاک ہوئے تھے جِن میں سے بیشتر پاکستانی باشندے تھے۔

مذاکرات میں بھارت کی طرف سے سکریٹری داخلہ جی کے پلئی اور پاکستان کی جانب سے اُن کے ہم منصب چودھری قمر زماں قیادت کریں گے۔

بھارت اور پاکستان کی جانب سے دو طرفہ مذاکرات کو بحال کرنے کے فیصلے کے بعد دونوں ملکوں کے مابین سکریٹری داخلہ سطح کی یہ پہلی بات چیت ہوگی۔ اِس کے بعد، دونوں ملکوں کے کامرس اور آبی وسائل کے سکریٹریوں کے مابین مذاکرات کی توقع ہے۔

  • 16x9 Image

    سہیل انجم

    سہیل انجم نئی دہلی کے ایک سینئر صحافی ہیں۔ وہ 1985 سے میڈیا میں ہیں۔ 2002 سے وائس آف امریکہ سے وابستہ ہیں۔ میڈیا، صحافت اور ادب کے موضوع پر ان کی تقریباً دو درجن کتابیں شائع ہو چکی ہیں۔ جن میں سے کئی کتابوں کو ایوارڈز ملے ہیں۔ جب کہ ان کی صحافتی خدمات کے اعتراف میں بھارت کی کئی ریاستی حکومتوں کے علاوہ متعدد قومی و بین الاقوامی اداروں نے بھی انھیں ایوارڈز دیے ہیں۔ وہ بھارت کے صحافیوں کے سب سے بڑے ادارے پریس کلب آف انڈیا کے رکن ہیں۔  

XS
SM
MD
LG