رسائی کے لنکس

سری لنکا میں زیرحراست بھارتی ماہی گیروں کی رہائی کا مطالبہ


سری لنکا میں زیرحراست بھارتی ماہی گیروں کی رہائی کا مطالبہ
سری لنکا میں زیرحراست بھارتی ماہی گیروں کی رہائی کا مطالبہ

بھارت کے جنوبی شہر چینائے میں بدھ کو ایک احتجاجی مظاہرے میں شریک 1,000 ہزار سے زائد افراد نے سری لنکا میں زیرحراست بھارتی ماہی گیروں کی فوری رہائی کے مطالبے کو دہرایا ہے۔

علاقائی جماعت ’ڈی ایم کے‘ سے تعلق رکھنے والے مظاہرین نے شہر میں سری لنکا کے ہائی کمیشن کی طرف پیش قدمی کی بھی کوشش کی جس پر وہاں موجودہ پولیس نے متعدد افراد کو گرفتار کر لیا۔

سری لنکا کے ماہی گیروں نے بھارتی کشتیوں کو اس وقت گھیرے میں لے لیا تھا جب وہ اُن کے ملک کی سمندری حدود میں داخل ہو گئی تھیں۔ عہدے داروں نے بتایا ہے کہ زیر حراست ماہی گیروں کو بدھ کے روز عدالت میں پیش ہونا تھا۔

دونوں ملکوں کے درمیان تناؤ میں گذشتہ ماہ اس وقت اضافہ ہو گیا تھا جب بھارت نے سری لنکا کی بحریہ پر اپنے دو ماہی گیروں کو ہلاک کرنے کا الزام لگایا تاہم سری لنکا اس کی تردید کرتا ہے۔

XS
SM
MD
LG