رسائی کے لنکس

راجیو گاندھی کی برسی کو یومِ انسدادِ دہشت گردی کے طور پر منایا گیا


سونیا گاندھی
سونیا گاندھی

سابق وزیرِ اعظم راجیو گاندھی کی انیسویں برسی کو جمعے کے روز یومِ انسدادِ دہشت گردی کے طور پر منایا گیا، اور اِس کے ساتھ ہی اُنھیں بھرپور خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔

صدرِ جمہوریہ پرتیبا پاٹیل ، راجیو کی بیوہ اور کانگریس صدر سونیا گاندھی اور دیگر سیاست دانوں نے نئی دہلی میں اُن کی یادگار پر جاکر اُنھیں گلہائے عقیدت پیش کیا۔

راجیو گاندھی کے بیٹے اور کانگریس کے جنرل سیکریٹری راہول گاندھی اور بیٹی پریانکا گاندھی ، وزیرِ داخلہ پی چدم برم، وزیرِ دفاع اے کے اینٹونی اور کانگریس کے ارکانِ پارلیمان کی جانب سے بھی نذرانہٴ عقیدت پیش کیا گیا۔

واضح رہے کہ 21مئی 1991ء کو چنئی کے نزدیک سری پیروم بدور میں ایل ٹی ٹی اِی نے اُنھیں ایک بم دھماکے میں ہلاک کر دیا تھا۔

اِس موقع پر وزارتِ داخلہ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ عوام میں دہشت گردی، تشدد اور اُس کے خطرناک اثرات پر بیداری پیدا کرنے کی غرض سے انسدادِ دہشت گردی کا دِن منایا جا رہا ہے۔

اُدھر ایک تقریب میں وزرائے داخلہ اور دفاع سمیت متعدد سیاست دانوں نے دہشت گردی کے مقابلے کا عہد کیا۔ ساتھ ہی نئی دہلی اور دیگر ریاستوں میں مختلف فلاحی پروگراموں کے انعقاد کے ساتھ ساتھ دہشت گردی کے خلاف لڑائی کے عزم کا اظہار بھی کیا گیا۔

  • 16x9 Image

    سہیل انجم

    سہیل انجم نئی دہلی کے ایک سینئر صحافی ہیں۔ وہ 1985 سے میڈیا میں ہیں۔ 2002 سے وائس آف امریکہ سے وابستہ ہیں۔ میڈیا، صحافت اور ادب کے موضوع پر ان کی تقریباً دو درجن کتابیں شائع ہو چکی ہیں۔ جن میں سے کئی کتابوں کو ایوارڈز ملے ہیں۔ جب کہ ان کی صحافتی خدمات کے اعتراف میں بھارت کی کئی ریاستی حکومتوں کے علاوہ متعدد قومی و بین الاقوامی اداروں نے بھی انھیں ایوارڈز دیے ہیں۔ وہ بھارت کے صحافیوں کے سب سے بڑے ادارے پریس کلب آف انڈیا کے رکن ہیں۔  

XS
SM
MD
LG