رسائی کے لنکس

بھارت: ادبی میلے میں رشدی کی ویڈیو لنک تقریر منسوخ


بھارت: ادبی میلے میں رشدی کی ویڈیو لنک تقریر منسوخ
بھارت: ادبی میلے میں رشدی کی ویڈیو لنک تقریر منسوخ

بھارتی منتظمین نے ایشیا کے ایک اہم ترین ادبی تقریب میں احمد رشدی کی وہ تقریر جسے ٹیلی ویژن پر بھی نشر کیا جاناتھا، پرتشدد مظاہروں کے خوف سے، مقررہ وقت سے محض چند منٹ پہلے منسوخ کردی۔

رشدی، بھارت کی مغربی ریاست راجھستان میں منگل کے روز جیل پور ادبی میلےسے تقریر کے لیے تیار تھے، لیکن کئی مسلم تنظیموں نے اس کی مخالفت کی تھی۔

بھارتی نژاد برطانوی مصنف نے پچھلے ہفتے، بھارتی انٹیلی جنس کی جانب سے یہ بتائے جانے کے بعد کہ انہیں ممبئی سے جیل پور سفر کے دوران ہلاک کیا جاسکتا ہے، ادبی میلے میں شرکت کا پروگرام منسوخ کردیا تھا۔

رشدی کی 1988ء میں شائع ہونے والی ایک کتاب کے بارے میں بہت سے مسلمانوں کا کہناہے کہ اس میں پیغمبر اسلام کی بے حرمتی کی گئی ہے۔

بھارت میں پیدا ہونے والے رشدی نے کتاب کی اشاعت کے بعد ایرانی راہنما آیت اللہ روح اللہ خامنہ ای کی جانب سے ان کی ہلاکت کا فتویٰ جاری ہونے کے بعد کئی سال روپوشی میں گذرے ہیں۔

اس کتاب پر اب بھی بھارت میں پابندی عائد ہے۔

ادبی میلے کے ایک منتظم سنجے رائے نے منگل کے روز کہا کہ سرگرم مسلمان کارکن تقریب کے مقام کے داخلی راستے کے باہر اکھٹے ہیں اور اگر رشدی کے ویڈیو لنک کے ذریعے تقریر کی تو وہ تقریب میں خلل ڈال سکتے ہیں۔

تقریب میں رشدی کے کئی ساتھی مصنفین نے ان کی حمایت کے اظہار کے لیے پچھلے ہفتے ان کی کتاب کے کچھ اقتباسات پڑھے تھے۔

XS
SM
MD
LG