بھارتی وزیر اعظم من موہن سنگھ نے کہا کہ ان کاملک ایک خلائی جہاز بھیجنے کی تیاری کررہاہے جو مریخ کے مدار میں چکرلگائے گا۔
بھارتی وزیر اعظم کا یہ اعلان خلائی مہمات میں بھارت کی بڑھتی ہوئی خواہشات کی نشان دہی کرتا ہے۔
مسٹر سنگھ نے منگل کے روز کہا کہ خلائی جہاز، جس پر کوئی خلاباز سوار نہیں ہوگا، مریخ کے بارے میں اہم نوعیت کی سائنسی معلومات اکٹھی کرے گا۔
من موہن سنگھ نے اس خلائی منصوبے کو سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں بھارت کے ایک بڑے قدم سے تعبیر کیا۔
توقع کی جارہی ہے کہ بھارت اگر زیادہ جلدی دکھائے تو وہ اگلے سال نومبر تک اپنا خلائی جہاز روانہ کرسکتا ہے۔ یہ جہاز بھارت کے خلائی تحقیق سے متعلق ادارے کے ایک راکٹ کے ذریعے مریخ کے مدار میں پہنچایا جائے گا۔
قیاس کیا جارہاہے کہ اس منصوبے پر تقریباً 8 کروڑ ڈالر لاگت آئے گی۔
بھارت حالیہ عشروں میں کئی سیٹلائٹ خلا میں بھیج چکاہے۔ لیکن بھارتی خلائی پروگرام کے ناقدین کا کہناہے کہ مسٹر سنگھ کی کانگریس پارٹی قومی وسائل کو لوگوں کی بنیادی ضروریات پر صرف کرنے کی بجائے ، اس طرح کے پروگرام پر ضائع کررہی ہے۔
ناقدین کا کہناہے کہ ملک کے کروڑوں افراد پینے کے صاف پانی اور بجلی تک سے محروم ہیں۔
من موہن سنگھ نے مریخ کے مدار میں خلائی جہاز بھیجنے کا اعلان بھارت کے 65 ویں یوم آزادی کی تقریب سے اپنی تقریر کے دوران کیا۔