رسائی کے لنکس

پٹنہ: تہوار میں بھگدڑ مچنے سے 32 یاتری ہلاک


پٹنا
پٹنا

بہار کے حکام نے بتایا ہے کہ یہ واقع ریاست کے دارالحکومت پٹنا میں پیش آیا، ایسے میں جب دسہڑے کے ہندو تہوار کے بعد یاتری واپس جا رہے تھے

مشرقی بھارت میں ایک مذہبی تہوار کے دوران بھگدڑ مچنے کے واقع میں کم از کم 32 افراد ہلاک ہوئے۔

بہار کے حکام نے بتایا ہے کہ یہ واقع ریاست کے دارالحکومت پٹنا میں پیش آیا، ایسے میں جب دسہڑے کے ہندو تہوار کے بعد یاتری واپس جا رہے تھے۔

بھارت میں مذہبی تہواروں کے دوران بھگدڑ کے ہلاکت خیز واقعات ہونا ایک عام سی بات ہو کر رہ گئی ہے، جہاں گنجائش سے زیادہ افراد گنجان علاقے میں اکٹھے ہوتے ہیں۔

یہ بات واضح نہیں ہوپائی آیا جمعے کے روز مچنے والی اِس بھگدڑ کے پیچھے کیا سبب کارفرما تھا، جس کے نتیجے میں ہزاروں افراد کا مجمعہ بھاگنے پر مجبور ہوا۔

XS
SM
MD
LG