رسائی کے لنکس

بھارت:روحانی پیشوا کے آخری دیدار پر بھگدڑ سے 18 افراد ہلاک


ممبئی میں پولیس حکام نے ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ تاحال یہ بھگدڑ کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

بھارت کے شہر ممبئی میں داؤدی بوہرہ جماعت کے روحانی پیشوا کی میت کے آخری دیدار کے لیے جمع ہونے والے لوگوں میں اچانک بھگدڑ مچنے سے کم از کم 18 افراد ہلاک اور چالیس سے زائد زخمی ہوگئے۔

ڈاکٹر برہان الدین جمعہ کو 102 سال کی عمر میں حرکت قلب بند ہوجانے سے انتقال کر گئے تھے جنہیں آخری رسومات کی ادائیگی کے بعد ہفتہ کو ممبئی میں سپرد خاک کیا جائے گا۔

ممبئی میں پولیس حکام نے ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ تاحال یہ بھگدڑ کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

سیدنا برہان الدین بوہرہ جماعت کے 52 ویں داعی تھے۔ ان کے صاحبزادے مفظل سیف الدین کو اس جماعت کا نیا پیشوا مقرر کیا گیا ہے۔

دنیا بھر میں اس جماعت کے پیروکاروں کی تعداد لگ بھگ 12 لاکھ کے قریب ہے اور یہ اپنے روحانی پیشوا کو سیدنا کہتے ہیں۔

بھارت کے وزیراعظم من موہن سنگھ اور کانگریس جماعت کی سربراہ سونیا گاندھی نے سیدنا برہاالدین کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

پاکستان کے صدر ممنون حسین اور وزیراعظم نے بھی داؤدی بوہرہ جماعت کے لوگوں سے اظہار تعزیت کیا ہے۔

بھارت میں مختلف مذہبی تہواروں اور تقریبات میں بھگدڑ مچنے کے واقعات عموماً رونما ہوتے رہتے ہیں۔

گزشتہ سال اکتوبر میں ریاست مدھیا پردیش میں ایک مندر کے باہر بھگدڈ مچنے سے کم ازکم 115 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
XS
SM
MD
LG