رسائی کے لنکس

بھارت کا افغان فوج کو مزید مدد فراہم کرنے کا اعلان


نئی دہلی
نئی دہلی

پیر کے روز نئی دہلی میں افغان اور بھارت کے وزرائے خارجہ کے دو روزہ اجلاس کے بعد ایک مشترکہ بیان جاری ہوا ہے، جس میں دونوں ملکوں نےسکیورٹی تعاون کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا؛ اور کہا ہے کہ دہشت گردی، منظم جرائم، منشیات کی اسمگلنگ اور منی لانڈرنگ سے نمٹنے کے لیے افغان افواج کو مدد دی جائے گی

بھارت افغان دفاعی افواج کو اضافی اعانت فراہم کرے گا اور لڑائی کے شکار اس ملک میں نئی ترقیاتی منصوبوں پر عمل درآمد میں مدد کرے گا۔

یہ اعلان دونوں ملکوں کی جانب سے پہلے اعلیٰ سطحی اجلاس کے بعد کیا گیا۔

اس سے قبل امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی جانب سے جاری کردہ نئی افغان حکمت عملی سامنے آچکی ہے، جس میں اُنھوں نے بھارت پر زور دیا ہے کہ وہ افغانستان میں اپنا کردار بڑھائے۔

پیر کے روز نئی دہلی میں افغان اور بھارت کے وزرائے خارجہ کے دو روزہ اجلاس کے بعد ایک مشترکہ بیان جاری ہوا ہے، جس میں دونوں ملکوں نےسکیورٹی تعاون کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا؛ اور کہا ہے کہ دہشت گردی، منظم جرائم، منشیات کی اسمگلنگ اور منی لانڈرنگ سے نمٹنے کے لیے افغان افواج کو مدد دی جائے گی۔

ایسے میں جب افغانستان طالبان بغاوت سے نمٹنے کی تگ و دو کر رہا ہے، جس نے کافی علاقے پر قبضہ جما رکھا ہے، ساز و سامان کی رسد اور اپنی استعداد بڑھانے کے سلسلے میں وہ وسیع بھارتی اعانت کی فراہمی پر زور دیتا آیا ہے۔

حالانکہ بھارت افغانستان کو معاشی امداد فراہم کرتا ہے، وہ فوجی مدد دینے میں محتاط رہا ہے، جسے پتا ہے کہ پاکستان افغانستان میں بڑھتے ہوئے بھارتی کردار کا مخالف ہے۔

بھارت افغان فوجیوں کو اپنی فوجی اکیڈمی میں تربیت دیتا ہے اور معرکہ آرائی کے حامل ہیلی کاپٹر کی رسد فراہم کرتا رہا ہے۔

XS
SM
MD
LG