رسائی کے لنکس

بھارت میں ریل حادثہ، دس افراد ہلاک


بھارت میں ریل حادثہ، دس افراد ہلاک
بھارت میں ریل حادثہ، دس افراد ہلاک

بھارت کی وسطی ریاست مدھیا پردیش میں پیر کی صبح ریل گاڑی کے حادثے میں کم ازکم دس افراد ہلاک اور پچاس زخمی ہوگئے۔

حکام کاکہنا ہے کہ یہ حادثہ ریاست کے بدرواس اسٹیشن پر اس وقت پیش آیا جب ایک مال بردار گاڑی پہلے سے اسٹیشن پر کھڑی مسافر گاڑی سے ٹکرا گئی۔ حکام کے مطابق حادثہ موسلادھار بارش اور کم روشنی کے باعث پیش آیا۔

بھارت کا ریلوے نظام دنیا کے بڑے نظاموں میں سے ایک ہے اور یہاں روزانہ تقریباً نو ہزار مسافر ٹرینوں میں ایک کروڑ80لاکھ افراد سفر کرتے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی یہاں ہر سال اوسطاً تین سو ریل حادثے بھی ہوتے ہیں۔

رواں سال جولائی میں ریاست مغربی بنگال میں مسافر ٹرینوں کے تصادم سے 60افراد ہلاک اور 165زخمی ہوگئے تھے جب کہ مئی میں ممبئی کی تیز رفتارلوکل ٹرین کے پٹڑی سے اترنے کے باعث ایک سو سے زائد افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

XS
SM
MD
LG