رسائی کے لنکس

چین: ریل گاڑیوں کی ٹکر میں دوسوسے زیادہ مسافر زخمی


چین: ریل گاڑیوں کی ٹکر میں دوسوسے زیادہ مسافر زخمی
چین: ریل گاڑیوں کی ٹکر میں دوسوسے زیادہ مسافر زخمی

چین نے کہاہے کہ شنگھائی کے مضافات میں واقع ایک ریلوے اسٹیشن پر دولوکل ٹرینوں کی ٹکر کے نتیجے میں 200 سے زیادہ مسافر زخمی ہوگئے ہیں۔

چین کے سرکاری خبررساں ادارے سنہوا کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ منگل کی سہ پہر کو سگنل نظام میں خرابی کے باعث ایک مسافر گاڑی اسٹیشن پر کھڑی ہوئی ایک اور مسافر گاڑی سے پیچھے سے ٹکراگئی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے 245 زخمی مسافروں میں سے زیادہ تر سرپر چوٹیں آئی ہیں اور ان کی ہڈیاں ٹوٹ گئی ہیں۔ لیکن کسی کی حالت تشویش ناک نہیں ہے۔

سنہوا نے حادثے کے مقام کی کئی تصاویر بھی جاری کی ہے جن میں زخمی مسافروں کو اسٹریچروں پر ڈال کر گاڑی سے نکالا جارہاہے۔

یہ حادثہ چین میں وہی جولائی میں ہونے والے ایک تیز رفتار مسافر ٹرین کے ایک حادثے سے مشابہت رکھتا ہے جس میں 40 کے لگ بھگ مسافر ہلاک ہوگئے تھے۔ جس کے نتیجے میں انتہائی تیز رفتار مسافر گاڑیوں پر لوگوں کے اعتماد کو دھچکا لگاتھا۔

XS
SM
MD
LG