رسائی کے لنکس

بھارت میں صدام حسین پر فلم بنے گی، اکبر خان ہیروہوں گے


بھارت میں صدام حسین پر فلم بنے گی، اکبر خان ہیروہوں گے
بھارت میں صدام حسین پر فلم بنے گی، اکبر خان ہیروہوں گے

بھارتی فلم انڈسٹری میں سچی کہانیوں ، سچے واقعات اور حقیقی کرداروں پر فلم بنانے کا رجحان تیزی سے زورپکڑ رہا ہے ۔’ نو ون کلڈ جیسیکا، سرکار، شوٹ آوٴٹ ایٹ لوکھنڈوالا، ممبئی میری جان‘ اور ’ بلیک فرائیڈے ‘ سب سچی کہانیوں پر مبنی فلمیں ہیں۔ اب سابق عراقی صدر صدام حسین پر بھی ایک فلم بنائی جارہی ہے جس میں صدام کا کردار اداکار فیروز خان کے بھائی اکبر خان ادا کریں گے۔

فلم کے ڈائریکٹر سریش کوہلی ہوں گے۔ دراصل یہ دستاویزی فلم ہے جس میں ڈرامے کی آمیزیش شامل کی گئی ہے۔ سریش کوہلی کے مطابق’ فلم کی کہانی عزیزبرنی کی کتاب ’ سفر زندگی کا‘ سے ماخذ ہے۔ جس وقت مجھے پہلی مرتبہ صدام پر فلم بنانے کا خیال آیا تو میں نے صدام اور اکبر خان کی تصویریں برابر برابر رکھ کر سوچا کہ اکبر خان صدام حسین کی شکلیں آپس میں کس حد تک ملتی جلتی ہیں۔ پھر دوسروں سے رائے لی ، سب نے میرے خیال کی تائید کی ۔ خود اکبر خان بھی فوراً ہی یہ کردار ادا کرنے پر رضامند ہوگئے‘۔

اکبر خان کو بھی اس قسم کے کردار کرنے کا خاص تجربہ ہے۔ اس سے پہلے وہ ’دی سورڈ آف ٹیپو سلطان، اکبر ۔ دی گریٹ‘ اور’ تاج محل ‘جیسی تاریخی اسکرپٹس پر کام کرچکے ہیں۔

اکبر خان کا کہنا ہے : میں نے صدام حسین کا کردار ادا کرنے پر فوری رضامندی اس لئے ظاہر کی تھی کہ سریش شاعری، ادب ، دستاویزی فلموں وغیرہ کا پس منظر رکھتے ہیں۔ صدام حسین پر بننے والی فلم میں صدام کی زندگی کے چند آخری سالوں پر فوکس کیا جائے گا۔ میری نظر میں صدام آج بھی ہیرو ہے جو اپنے ملک کے لئے لڑتے ہوئے مارا گیا۔

XS
SM
MD
LG